عورت اور لطیفہ

عورت اور لطیفہ

ہمارے ایک جاننےوالےہیں جوچالیس سےتجاوزکرگئےہیں اور ابھی تک غیرشادی شدہ ہیں،ابھی تک شادی نہ کرنےکی وجہ پوچھنےپرموصوف نےبتایاکہ خواتین سےواسطہ پڑنےکےبعدتوشایدسب کوڈرلگتاہولیکن ہم نےاُن کانگیٹیوپہلواتناسن اورپڑھ رکھاہےکہ اب بن دیکھےبھی ان سےڈرلگتاہے
ہم نےعرض کیاآپ کوکس طرح خاتون درکارہے(خاتون اسلئےکہاکہ لڑکی سےشادی کےتووہ رہے نہیں)کہنےلگےجوہمارےکسی فیصلےمیں ٹانگ اڑائے
اورنہ ہی ہماری کسی حرکت پردلبرداشتہ ہو،بڑی تحمل والی ہو،بےاختیاراورکم گوہو،،ہم نےعرض کیا:دراصل آپ کوہمارےصدرممنون حسین کے مزاج کی طرح مزاج رکھنےوالی خاتون درکارہےاورایسی خاتون ڈھونڈنےکےلئےبڑےمیاں کی خدمات حاصل کرنی ہونگیں
جوکم ازکم ہماری بس کی بات نہیں،ہم نےفنِ حکمت سےنابلدہونےکےباوجودچونکہ نبض صحیح پکڑاتھااس لئےجناب کےہونٹوں پریکدم مسکراہٹ چمکنےلگی،ہم نےاپنی گفتگوجاری رکھتےہوئےعرض کیا کہ آپ کامائنڈسٹ سوفی صددرست نہیں، بلکہ مردہی کی طرح عورت میں بھی مثبت اورمنفی دونوں پہلوموجودہوتےہیں،ہرعورت میں اچھی صفات بھی ہوتی ہیں اوربری بھی،تب ہی توحدیث میں بتایاگیاہےکہ کوئی مومن مردایمان دارعورت سےنفرت نہ کرے،اگراس کی کوئی ایک عادت یاصفت اسےناپسند ہوگی تودوسری کسی صفت سےوہ خوش بھی ہوگا،آج کل کچھ لوگوں نےاپنےلطیفوں اورمزاح کےلئےعورت ذات کوتختہ مشق بنایاہواہےاوراُس کی منفی پہلوکوسامنےلانےپرتلےہوئےہیں جس کی وجہ سےبعض شادی کےخواہشمندحضرات بھی شادی کرنے سےکتراتےہیں،جوصنفِ نازک کیساتھ انتہائی بےانصافی ہے،بعض شوہروں کوتوواقعی کسی بھوتنی سےواسطہ پڑاہوگاجس پروہ دنیاکی ساری عورتوں کوقیاس کرتےہیں اوربعض کسی سازش یانادانی کی وجہ سےایساکرتےہیں،لیکن ہےیہ عمل بہرحال نامبارک اور نقصان دہ،ہمیں بحیثیت مسلمان کوئی بھی عمل کرنےسےپہلےیہ دیکھناچاہئےکہ ہمارادین اس بارے میں کیا کہتاہے،سرورِعالم صلی اللہ علیہ وسلم(فداہ روحی)نےنیک عورت کو دنیا کی بہترین متاع قراردیاہےچنانچہ فرمایا:دنیاساری کی ساری متاع ہے اور دنیا کی سب سے بہترین متاع(پونجی) نیک بیوی ہے،،
عورت جس روپ میں بھی ہو اسلام نےاُس کوبڑامقام بخشاہے
لیکن لطیفےبنانےوالوں کوعورت صرف گرل فرینڈکی شکل میں اچھی لگتی ہے کیونکہ اُس صورت میں اُن کامقصدبھی پوراہوجاتاہےاورکسی قسم کےحقوق بھی نہیں دینےپڑتے،
دھوکہ بھی دیاجاسکتاہےاورجھوٹ بھی بولاجاسکتاہے،
جبکہ لائف پاٹنرکےلئےبااعتمادہوناضروری ہوتاہے،بیوی حیادار
ہوتی ہےاسلئےپیارہوگالیکن گھرمیں وہ بھی شائستگی سےاورپردےمیں
جبکہ گرل فرینڈکسی بھی پردےاورمکان کی قیدسےآزادہوتی ہےاسلئےاُس کےساتھ سرِراہ یاکسی پارک میں بھی چھیڑخانی کی جاسکتی ہے،کیونکہ شرم وحیاء تووہ پہلےہی دفن کرچکی ہوتی ہے
الغرض جب چاہادل بہلایااورجب چاہا یہ جااوروہ جا
"جب اوڑھ لی لوئی توکیاکرےگاکوئی،
لطیفہ گوحضرات سےگزارش ہےکہ اپنےچٹکلوں کےلئےکسی اورچیزکاانتخاب کریں،اپنی سوچ وفکرکوکسی تعمیری کام پرلگائیں تاکہ آپ کابھی فائدہ ہواورقوم کےبھی کچھ پلےپڑے،
ہماری گزارشات سننےکےبعددوست نےشادی کاارادہ توکرلیاہےلیکن چونکہ اُن کوصدرممنون والی بات بہت پسندآئی تھی
اسلئے ساتھ ساتھ صدرممنون کےہم مزاج خاتون کی تلاش میں ہم سےمددکی اپیل بھی کی ہے،ہمارےعلم میں چونکہ اس قسم کی کوئی نایاب خاتون نہیں تھی اس لئےموصوف کومندرجہ ذیل اشتہارشائع کرنےکامشورہ دےڈالا
اشتہار
بندہ کوایک عددجوروکی ضرورت ہےجوپاکستانی صدرممنون حسین کی ہم مزاج ہو،بےاختیار،کم گواورباہرکم نکلنےوالی ہو،مماثلت صرف مزاج کی حدتک شرط ہے،شکل و صورت اورعمرمیں نہیں...
المشتہر...................
فون نمبر...............
ختم شد
ہم اپنےقارئین سےگزارش کرتےہیں کہ اگراس قسم کااشتہارآپ کی نظرسےگزرےتومشتہرکی ہرممکن مددفرماکرثواب دارین حاصل کریں


 

Mufti Abdul Wahab
About the Author: Mufti Abdul Wahab Read More Articles by Mufti Abdul Wahab: 42 Articles with 36504 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.