اگست کی شان

 اگست کا مہینہ شروع ہوچکاہے ہر طرف جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں کو ئی اپنے گھر پر بڑا جھنڈا لگا رہاہے تو کوئی جھنڈیوں سے سے اپنے گھر کے آنگن کو سجارہاہے اس میں سبھی بچے، بڑے، بوڑھے ،جوان اور خواتین شامل ہیں گویا ہر کوئی آزادی کی خوشی منانے کی تیاری میں حصہ لے رہاہے۔

۱۴ اگست ۱۹۴۷ ؂کو پاکستان معرض وجود میں آیا جس کی بنیادپاکستان کا مطلب کیا ؟ لاالہ الااﷲ پر رکھی گئی تھی یعنی ایسا ملک جہاں ہر کوئی آزادی سے جی سکے۔ جس میں ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوگی بے شمار قربانیوں کے یہ وطن پاک ہمارے حصے میں آیا جشن آزادی مناتے ہو ئے ہمیں ان لوگوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور شامل کرنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کی بنیادوں میں اپنی جان ، مال،عزت اپنی اولاد اور اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں تھیں۔ الحمدﷲ ! ہمار ے ملک کو بنے ستر سا ل بیت چکے ہیں۔اس نے بہت سے ترقی بھی کر لی ۔ایٹمی طاقت بھی بن گیا۔ کئی بار دشمن نے حملے بھی کئے۔ لیکن اﷲ کریم کی مدد ہر دفعہ شامل حال رہی۔ اور اﷲ کریم نے نصرت بھی فرمائی۔

اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ ہمارا نا م ،مقام، عزت ،عہدہ ،گھر اور کاروبار اسی کی وجہ سے ہے۔ ہم دنیا میں پاکستانی کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخرہے۔ پاکستانی ایک ذہین اور محنتی قوم ہے ہو سکتا ہے میر ی اس بات سے سب اتفاق نہ کریں بہرحال ہم ایک محنتی اور ذہین قوم ہیں کمی اگر ہے تواس بات کی ہے کہ ہم پوری طرح اپنی صلاحیتوں سے آگاہ نہیں۔ ہمیں شاید بھروسہ نہیں خود پر کہ ہم ایک بہادر قوم ہیں۔

مجھے ایک شکوہ ضرور کرنا ہے کہ ہم خود کو بحثیت پاکستانی اچھا نہیں سمجھتے ہیں۔ اپنی ہر خامی اور کوتاہی کو پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں اکثر نوکریوں کی تلاش میں بیرون ملک کا سفر اختیار کرجاتے ہیں اور کہتے ہیں پاکستان میں رکھا کیاہے۔ پاکستان کی قدر پوچھے ان سے جو ملک سے باہر روزگار کے حصول کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ کہ اپنا ملک ، اپنے لوگ، اپنے شہر اور اپنا گھر کتنی بڑی نعمت ہے میر ے چند سوالات مندرجہ ذیل ہیں جن کے جوابات ہمیں تلاش کرنے ہیں۔
۱۔ اگر پاکستان نہ ہوتا تو ہماری حیثیت کیا ہوتی؟
۲۔ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا لیکن میں نے پاکستان کو کیا دیا؟
۳۔ کیا کبھی میں نے پاکستان کی ترقی کے لئے سوچا؟
۴۔ میں کتنی دفعہ پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنا؟
۵۔ کبھی جانے انجانے میں میں نے پاکستان کا نقصان تو نہیں کیا؟
۶۔کیا میں اپنی قومی ذمہ داریوں کو کما حقہ پو را کررہا ہوں؟
۷۔ کبھی میں نے پاکستانی ہونے پر فخر محسو س کیا؟
۸۔ کبھی میں نے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا ساتھ تو نہیں دیا؟
۹۔ پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے میراعزم کیا ہے؟
۱۰۔ کیا میں اپنے حصے کا ٹیکس ادا کررہا ہوں؟
۱۱۔ کیا میں نے کبھی پاکستانی ضرورت مندوں کی مدد کی؟
۱۲۔ میرے ملک کے لئے میر ی خدمات کیا ہیں؟

ان سوالوں کو دل اور ذہن میں جگہ ضرور دیجئے گا۔ اور ان کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش ضرور کیجئے گا۔ آخر میں یہ عزم کرتا ہوں اور آپ بھی میرے ساتھ ملکر عزم کریں ۔ کہ اے وطن پاک! میں تیر ی سر بلندی اور ترقی کے لئے کوشش کرتا رہوں گا اور وقت پڑنے پر اپنی جان تک تجھ پر نثار کرنے سے بھی دریغ نہیں کروں گا ۔ تو ہمیشہ سلامت رہے۔ امن کا گہوارہ بنے۔ میں جو کچھ ہوں صرف تیر ی وجہ سے ہوں

پاکستان زند ہ باد
پاکستانی تجھے سلام!
 

MUHAMMAD IMRAN ZAFAR
About the Author: MUHAMMAD IMRAN ZAFAR Read More Articles by MUHAMMAD IMRAN ZAFAR: 29 Articles with 34914 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.