آمر کون....

شہید جنرل ضیاءالحق کی برسی ہے اور ناقدین کی طرف سے آمر آمر کا شور بهی ہے... آمر تو حکم سے ہے. حکم دینے والا آمر... مارشل لاء والے تو مارشل لاء کے علاوہ بهی حکم چلاتے رہتے ہیں. آئین کی موجودہ شکل نے تو ہر سیاسی پارٹی کے سربراہ کو بهی آمر بنا دیا ہے. اب آمر لفظ غلط العام ہو چکا ہے

جنرل محمد ایوب خان سے لیکر جنرل پرویز مشرف تک (جنرل یحیی نہیں) کے مارشل لاء پر پاکستانیوں کی اکثریت نے خوشی کا اظہار کیا. ذوالفقار علی بھٹو نے سول مارشل لاء اور پارشل مارشل لاء لگائے. عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا.آج کی جمہوریت میں ملٹری کورٹس آئینی ہیں. آفت و حادثہ میں عوام کی بحالی میں جمہوری اداروں پر فوجی اداروں کی جانب رجوع. واپڈا اور محکمہ تعلیم کی اصلاح کیلیئے فوج کی طلبی. الیکشن و مردم شماری کیلئے فوج کی طلبی. پولیس کی جگہ فوج کی ڈیوٹی. وغیرہ وغیرہ

جمہوریت ہر صورت بہتر آپشن ہے مگر "جموریت" نہیں. مسئلہ یہ ہے کہ جمہوری جرائم چهپانے کیلئے مارشل لاء کی خرابیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے. اس عمل کی تائید نہیں کر سکتا. اور عوام کی اکثریت ایک سیاستدان کی نسبت فوجی پر زیادہ اعتماد کرتی ہے. سبب یہ ہے جمہوریت کا راگ الاپنے والے کسی نہ کسی شکل میں خود آمریت قائم کیئے ہوئے ہیں اور کوئی "جمورا" خود کو کسی بهی فوجی حکمران سے بہتر ظاہر نہیں کر سکا-

Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 20979 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More