حکومت پاکستان، مسلمان اور عید قربان

چاند نظر آگیا ۔۔۔۔! ہاں ابو ہمارے گھر بکرا کب آئے گا۔۔۔؟ عریش نے معصوم مگر پرجوش لہجے میں کہا ۔۔۔!ہاں بیٹا آجائے گا انشاءاللہ ابھی تو بہت دن باقی ہیں ۔۔۔۔۔مگر دل ہی دل میں وہ بھی گہری سوچ میں گم ہوگئے ۔۔۔؟کہ اس مہنگائی میں جہاں چینی 105روپے کلو ہو ،دال 120روپے کلو ہو ،گوشت 300روپے کلو ہو ،دودھ 60روپے کلو ہو بجلی کا بل 2000روپے آتا ہو وہاں تو بندہ خود قربان ہورہا ہے تو وہ سنت ابراہیمی کس طرح ادا کرے گا ۔۔۔۔۔۔؟

یہ عریش کی ہی خواہش نہیں بلکہ ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے گھر میں بھی چھن چھن کی آواز آئے اور ہم بھی گلی میں بکرے کے لیئے چارہ لائے اور اسکو سیر کرائیں ۔۔۔مگر کس طرح یہ خواہش پوری ہو ۔۔۔۔جس طرح ہمارے ملک کے حالات ہیں جہاں کل کا پتہ نہیں ہوتا کہ کس سیاسی پارٹی کا کارکن ہلاک ہو جائے اور اسکے بعد کتنی ہی دکانیں جلادی جائے ،کتنے معصوم لوگ قتل کیئے جائیں ۔۔۔؟یہ تو اب ایک تلخ حقیقت ہے کہ سوگ، ہڑتال یا کسی سیاسی شخصیت کے قتل ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔؟

آج سے کچھ سال قبل ہی جو لوگ انفرادی قربانی کیا کرتے تھے آج وہ اجتماعی قربانی یا پھر قربانی کا سوچ ہی نہیں رہے کیوں کہ وہ قربانی کرے یا دو وقت کا کھانا کھائے ۔۔۔۔۔؟دوسری طرف ان لوگوں کی بھی ہے جو دکھاوے کی خاطر قربانیاں کرتے ہیں اور فخر سے کہتے ہیں یہ گائے ڈیڑہ لاکہ روپے کی لی ہے چھوٹا بچہ ضد کررہا تھا اسکے لیئے اور یہ پانچ بکرے آپکی بھابھی کی فرمائش تھی وہ مٹن کڑاہی پسند کرتی ہے اسلیئے ایک لاکھ کے انکے لیئے خریدے ۔۔۔۔۔۔

کیا یہ قربانی ہے یہ دکھاوا ۔۔۔۔؟ پہلے ایک رونق ہوا کرتی تھی کہ بقرہ عید آرہی ہے مگر اب تو کچھ پتہ ہی نہیں چلتا ہاں اتنا ضرور ہے کہ تین دن کی چھٹی مل جاتی ہے یا اللہ یہ کیسا دور آگیا ہے کہ نہ ہم نماز ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ ٹائم نہیں ہوتا ،روزہ نہیں رکھ سکتے کیوں کہ کمزوری ہوجاتی ہے ،زکوتھ ادا نہیں کرسکتے کیوں کہ ہم اس پر پورا نہیں اترتے ۔۔۔حج پر جا نہیں سکتے کیوں کہ ہماری استطاعت نہیں اور اب سنت ابراہیمی بھی ادا نہیں کرسکتے یا اللہ ۔۔۔۔! یہ کیسے مسلمان ہیں ہم نہ تو ہم اسرائیل میں رہتے ہیں ،نہ انڈیا میں اور نہ ہی امریکہ میں ۔۔۔پھر پم کیوں اور کیسے مسلمان ہیں ۔۔۔۔! ہم تو اس ملک میں رہتے ہیں جو اسلام کے نام پر قائم ہوا پھر بھی ہم اللہ کے احکامات سے غافل کیوں ۔۔۔۔؟ جس طرح کے رعایا ہوگی اس طرح کے ہی حاکم ہوں گیں ہمارے ۔۔۔اللہ ہمیں نیک اور صحیح معنوں میں اسلام پر عمل کرنے اور سچا مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائیں ۔۔۔آمین
M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 52015 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More