اوپو نے ایف تھری دیپکا پوڈکنے اسمارٹ فون کا محدود ایڈیشن متعارف کرا دیا

 

معروف موبائل فون برانڈ کی پاکستانی صارفین کو خصوصی تحفے کیلئے بیوٹی برانڈ لوریل پیرس سے شراکت داری

معروف موبائل کیمرا برانڈ اوپو (OPPO) نے خوبرو اسٹائلش اداکارہ دیپکا پوڈکنے نے اوپو پاکستان کے فیس بک پیج پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران اوپو ایف تھری دیپکا لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون کی پیشکش کا اعلان کر کے اپنے پرستاروں کو حیران کردیا۔ اوپو ایف تھری دیپکا لمیٹڈ ایڈیشن پری آرڈر کے لئے 11 اگست 2017 سے 19 اگست تک ملک بھر میں آف لائن اسٹورز پر دستیاب ہے ۔ اس خوبصورت اور شاندار خصوصیات کے حامل ڈیوائس کی قیمت صرف 29,899 روپے ہے۔
 


اوپو کی برانڈ منیجر دیپکا پوڈکنے نے اس پیشکش پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،'اس طرح کے مواقع ہمیشہ دلچسپ اور تفریح سے بھرپور ہوتے ہیں۔ روز گولڈ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رنگوں میں سے ایک ہے اور جس طرح یہ فون نظر آتا ہے وہ مجھے انتہائی پسند ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے پرستار بھی اسے اسی طرح پسند کریں گے جس طرح میں پسند کرتی ہوں۔'

اس مہم کے ذریعے صارفین کی بھرپور انداز سے مزید دلچسپی لانے کے لئے کیمرا فون برانڈ اوپو نے صف اول کے بیوٹی برانڈ لوریل پیرس (L'Oreal Paris) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ وہ تمام صارفین جو اوپو ایف تھری دیپکا ایڈیشن خریدیں گے ، انہیں لووریل پیرس کی موائسچر میٹ لپس اسٹک ایک خوبصورت ڈبے کے ساتھ بطور تحفہ ملے گی۔ وہ صارفین جو 11 اگست سے 19 اگست 2017 تک پری آرڈر کرتے ہیں وہ 19 اگست 2017 کو پیکجز مال لاہور میں فرسٹ سیلز تقریب میں حصہ لینے کے بھی اہل ہوں گے جہاں انہیں لوریل پیرس کی جانب سے خصوصی طور پر میک اپ ملے گا۔

اس شراکت داری کے بارے میں اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے بتایا، "ایف تھری دیپکا ایڈیشن فون کے متعارف ہونے کے موقع پر ہم لوریل پیرس کے ساتھ شراکت داری پر انتہائی خوش ہیں۔ آج کے دور میں ٹیکنالوجی بذات خود ایک فیشن بن گیا ہے۔ اپنے صارفین کو منفرد استعمال کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے یہ پاکستان میں پہلا موقع ہے کہ جب کسی اسمارٹ فون برانڈ نے اعلیٰ معیار کے میک اپ برانڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہیش ٹیگ کے ساتھ بیوٹی میٹ ٹیک مہم (#BeautyMeetsTech) سے موجودہ دور کی جدید خواتین کی زندگیاں مزید دلچسپ ہوجائیں گی اور وہ دلچسپ لمحات کی اپنی سیلفیز اور خوبصورت نظر آنے کے لئے گروپ سیلفیز کے ساتھ اپنے آپ کو نوجوان محسوس کریں گی ۔ "
 


صارفین کی مزید دلچسپی بڑھانے کے لئے اوپو نے اعلان کیا ہے کہ تقریب میں پہنچنے والے پہلے 10 افراد کو دیپکا کے دستخط شدہ فوٹو فریم بھی ملیں گے ۔ یہ پوری مہم ہیش ٹیگ بیوٹی میٹس ٹیک (#BeautyMeetsTech) سے منسلک ہے۔

اس وابستگی کے بارے میں لوریل پاکستان میں کنزیومر پرڈکٹس منیجر فاروق احمد نے بتایا، 'ہم ایف تھری موبائل کے محدود ایڈیشن کو متعارف کرانے پر اوپو کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی اب بیوٹی بزنس سے بھی آگے نکل چکی ہیں اور یہ لوریل پیرس کی وسیع اقسام کی مصنوعات کا بنیادی حصہ ہیں۔ مثال کے طور پر ہماری میک اپ جینئس ایپ خواتین کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی تصویر پر تصوراتی طور پر میک اپ اور ڈیزائن لگائیں۔ بیوٹی میٹس ٹیک (#BeautyMeetsTech) حقیقی طور پر دو برانڈز کے درمیان بہترین شراکت داری کی ترجمانی کرتا ہے جس کی بدولت موجودہ دور کی خواتین زیادہ خوبصورت، زیادہ اچھی اور ہمیشہ کنکٹیڈ رہتی ہیں۔'
 


اوپو کا ایف تھری دیپکا پوڈکنے کے محدود ایڈیشن فون روز گولڈ رنگ میں دستیاب ہیں جو فیشن ایبل اور خوبصورت رنگ میں شمار ہوتا ہے۔ اس خصوصی فون کی پشت پر دیپکا کے لیزر سے دستخط کے ساتھ اوپو نے انگریزی حرف ڈی (D)کو بیرونی جانب اور حرف پی (P)کو اندرونی جانب ڈیزائن کرایا ہے جس سے دیپکا پوڈکنے کی ترجمانی ہوتی ہے۔ یہ لوگو پولش شدہ دھات سے تیار کیا گیا ہے جس سے نہ صرف آئینہ کی جھلک نکلتی ہے بلکہ روز گولڈ رنگ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

خوبصورتی نظر آنے کے علاوہ ڈیپکا پوڈکنے لمیٹڈ ایڈیشن فون میں ایف تھری کی اوریجنل فوٹو گرافی اور شاندار سیلفی لینے کی خصوصیات موجود ہیں اور طاقتور خصوصیات کے ساتھ یہ اسمارٹ فون روانی سے استعمال کے لئے بہترین ہے۔
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
11 Aug, 2017 Total Views: 1412 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
After launching the Rose Gold and Black Limited Editions, Oppo has now unveiled another special edition of its F3 smartphone. The company on Friday unveiled the Oppo F3 Deepika Padukone Limited Edition in Pakistan.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB