چند بدقسمت لمحات کی مضحکہ خیز تصاویر

ہر انسان کا اپنی زندگی میں ہر قسم کے لمحات سے واسطہ پڑتا ہے جن میں کچھ اچھے ہوتے ہیں تو کچھ برے- یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ روزمرہ کی زندگی میں آنے والے ہلکی نوعیت کے پریشان کن لمحات میں بھی خود کو بدقسمت تصور کرنے لگتا ہے جبکہ یہ چھوٹی چھوٹی پریشانیاں زندگی کا حصہ ہوتی ہیں- ہم یہاں روزمرہ کی زندگی میں آنے والے چند ایسے بدقسمت لمحات کی مضحکہ خیز تصاویر پیش کر رہے ہیں جن سے کچھ محتاط رویہ اختیار کر کے بچا بھی جاسکتا ہے-

 

image
وہ لمحہ آپ کے لیے انتہائی بدترین ثابت ہوتا ہے جب آپ کرسی سے کھڑے ہوتے ہی اچانک گر پڑتے ہیں کیونکہ آپ کے جوتے کا تسمہ یا فیتہ کرسی کے ٹائر میں پھنس جاتا ہے-
 
image
یقیناً اس لمحے بھی آپ کے لیے پریشانی بڑھ جاتی ہے جب مہمانوں کے سامنے پیش کیا جانے والا کیک اچانک آپ کے ہاتھوں سے چھوٹ کر زمین پر آگرتا ہے-
 
image
اس وقت کیا کیا جائے جب گاڑی کی پچھلی سیٹ پر رکھا پینٹ کا ڈبہ کھل کر سیٹ پر الٹ جائے؟ بہتر تو یہی ہے اب اس سیٹ کو ہی رنگ لیں-
 
image
اس وقت آپ خود کو انتہائی بدقسمت تصور کر رہے ہوتے ہیں جب کوئی آپ کے جان سے پیارے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کو پانی سے نہلا جاتا ہے-
 
image
اس لمحے بھی آپ شدید دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں اور خود کو برا بھلا کہہ رہے ہوتے ہیں جب گھر سے نکلتے ہوئے جلد بازی میں گھر کی چابیاں اندر ہی چھوڑ کر باہر سے دروازہ لاک کر بیٹھتے ہیں-
 
image
سوچیے آپ کہیں جانے کے لیے تیار ہو کر گھر سے نکلیں اور پاس سے گزرتی تیز رفتار گاڑی آپ پر کیچڑ اڑاتی ہوئی گزر جائے تو آپ کا کیا حشر ہوگا؟ جی ہاں ایسے بدقسمت لمحات کا سامنا اکثر لوگوں کو کرنا پڑتا ہے-
 
image
یہ تو دوہری بدقسمتی کی علامت ہے کہ ایک تو پینٹ بھی گندی ہوئی اور دوسری آئسکریم بھی گئی-
 
image
ایسا تو کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ ہو کہ انسان کسی مقام تک سیڑھی لگا کر پہنچنے اور پہنچنے کے بعد سیڑھی ہی گر جائے٬ یقیناً آپ اترنے کے لیے کسی کا انتظار کرنا ہوگا-
 
image
کبھی کبھی خود آپ کی چھوٹی سی لاپرواہی آپ کو بڑی پریشانی میں مبتلا کردیتی ہے٬ پینٹ کو گاڑی میں رکھتے ہوئے اس کے ڈبوں کے ڈھکن ہمیشہ مضبوطی سے بند کریں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

These people are not having a good time! Take a look at the funny pics. like Shoelace - The worst that could happen is they'd fall over or Paint on Car seat - It's probably best to just paint the whole thing white...maybe it'll even look better.