کیلے کھا کر زندگی گزارنے والا برطانوی نوجوان٬ ناقابلِ یقین تعداد

عام طور پر انسان زندہ رہنے کے لیے مختلف غذائیں استعمال کرتا ہے جس میں کچھ کچی کھائی جاتی ہیں تو کچھ پکا کر لیکن ایک برطانوی نوجوان ایسا بھی ہے جو صرف کیلے کھا کر زندگی گزار رہا ہے جبکہ اسے کوئی بیماری بھی نہیں-
 

image


21 سالہ Dane Nash روزانہ 80 فیصد کیلوریز صرف کیلے کھا کر حاصل کرتے ہیں اور وہ ایک ہفتے کے دوران 150 کیلے کھا جاتے ہیں- ڈاکٹروں کے خبردار کرنے کے باوجود ڈین کا کہنا ہے کہ انہیں اس غذا سے صحت اور چستی حاصل ہوتی ہے-

ڈین نے دو سال قبل اپنے کیل مہاسوں سے نجات کا حل یہ نکالا تھا کہ وہ آئندہ صرف کچی غذائیں کھائیں گے کیونکہ ان کے نزدیک دنیا میں ہر قسم کا جانور کچی غذا کھاتا ہے اور انسان ہی غذا کو پکا کر کھاتا ہے جو کہ صحیح نہیں ہے-

ڈین کی غذا میں صرف کیلے٬ بیریز٬ پالک اور دیگر ہرے پتوں والی سبزیاں شامل ہوتی ہیں- اور اس سب میں زیادہ تر کیلے کھائے جاتے ہیں جبکہ باقی اشیاﺀ وہ دن کے مختلف اوقات میں کھاتے ہیں- اور یہ اشیاﺀ بھی کیلوں کے ساتھ مکس کر کے کھائی جاتی ہیں-
 

image


تاہم ماہرین ڈین کے اس غذائی طریقہ کار سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس طرح ڈین دیگر کئی اہم غذائی اجزاﺀ سے محروم ہورہے ہیں جو ان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

21-year-old Dane Nash, from Bristol, UK, gets around 80% of his daily calorie intake from bananas, consuming up to 150 yellow fruits every week. Despite doctors’ warnings, the young “fruitarian” claims that the banana-heavy diet provides “amazing health, endless energy and fantastic all-round well-being”.