آہ مرزا صاحب

بس جناب کیا کیجئے یا کچھ بھی کیجئے‘‘،،،ہونی کو کون ٹال سکتا ہے‘‘،،،کئی دفعہ ہم کسی سے ملتے ہیں‘‘،،،
اچھا خاصا جارہاہوتا ہے‘‘،،،ہنستے بولتے ملتا ہے‘‘،،،اچانک آپ کو اس کے متعلق ایسی خبر ملتی ہے‘‘،،،کہ بس
وہ یادوں میں رہ جاتا ہے‘‘،،،اسکی مسکراہٹ‘‘،،،اسکی باتیں صرف یادوں میں رہ جاتی ہیں‘‘،،،انسان صرف سوچ سوچ‘‘
کے رہ جاتا ہے‘‘،،،کہ کاش کچھ پل اور اس کے ساتھ رہ لیا ہوتا‘‘،،،کچھ اور باتیں کرلی ہوتیں‘‘،،،اور جی بھرکے دیکھ‘‘
لیا ہوتا‘‘،،،کچھ شامیں اور اس کے ساتھ بیتا لی ہوتی‘‘،،،کچھ چائے کے کپ اور پی لیے جاتے تو کیا ہوتا‘‘،،،بس‘‘
اب ہم ہیں اور ان کی یاد باقی‘‘،،،اپنے مرزا صاحب کو ہی دیکھ لیجئے‘‘،،،
وہ ہم سے عمر میں دس سال بڑے ‘‘،،،قد میں دس انچ چھوٹے‘‘،،،اور عقل کے معاملے میں‘‘،،،وہ کہاں‘‘،،ہم کہاں‘‘،،،
چوری میں بہت ماہرتھے‘‘،،،بڑے بڑے شعراء کا کلام یوں چرالیا کرتے تھے‘‘،،،کہ آپ پولیس میں رپورٹ یا یوں کہہ لیں‘‘،،
کہ رپٹ بھی نہیں کرواسکتے‘‘،،،کئی دفعہ ہمارے ہی شعر ہمیں سناکے داد وصول کرکے ایسےنکل جاتے‘‘،،،
جیسے کوئی چور پولیس کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے‘‘،،،یا جیسے شوہر کی جیب سے اس کے پیسے نکل جاتے ہیں‘‘،،،
آپ کو ہماری قسم‘‘،،،ہم نے کسی کی بھی بیوی پر ذرا برابر بھی الزام نہیں لگایا‘‘،،،کل کو یہ حادثہ ہمارے ساتھ بھی‘‘
ہوسکتا ہے‘‘،،،ریسرچ کے مطابق انسان کو چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری چاہیے‘‘،،،جس میں سے پچیس‘‘،،
منٹ کی اصل نیند ہوتی ہے‘‘،،،جوکہ میڈیکلی ثابت ہے‘‘،،،جی ہاں صرف بیس سے پچیس منٹ اصل دورانیہ‘‘،،
ہوتا ہے‘‘،،،آہ ہا!بس مرزا صاحب کا فون اور پیسے اسی دورانیے میں چیک ہو جاتے ہیں‘‘،،،
بس بات بات پر مرزا صاحب کا مسکراتا چہرا سامنے آجاتا ہے‘‘،،،بس ایسی ہی اک عجیب شام تھی‘‘،،،آسمان بھی‘‘
لال ہو رہاتھا‘‘،،،کہ ہمیں اچانک خبر ملی‘‘،،،کہ مرزاصاحب کی شادی ہوگئی ہے‘‘،،،بس وہ دن ہے اورآج کادن ہے‘‘،،
مرزا کے چہرے سے مسکراہٹ ایسے غائب ہوئی ہے‘‘،،،کہ جیسے ان کے سرسے سینگ غائب ہوئے ہوں‘‘،،،
آئیں‘‘،،،سب مل کرمرزاصاحب کے لیے دعاکرتے ہیں‘‘،،،کہ اللہ!انہیں کروٹ کروٹ ان کی بیگم کے لان تان سے محفوظ رکھے‘‘،،،آمین
ویسے یہ دعا ابھی تک تو قبول نہیں ہوئی‘‘،،،نہ ہی آئندہ برسوں میں اس کی امید نظرآتی ہے‘‘،،،
مرزا تو بہت یاد آیا‘‘،،،جب کالو کے ابا نے بھی جوتا کھایا‘‘۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195404 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.