آدمی اپنی بیوی کو دنیا کی عورتوں سے کم کیوں سمجھتا ہے ۔۔؟؟

(Aasif Jaleel, India)

(سوفیصد آب زر سے لکھی جانے والی بات )

ایک شخص ایک تجربہ کار عالم دین کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا :
جب میں نے اپنی بیوی کو (شادی سے پہلے) پسند کیا تو ایسا محسوس ہوتا کہ اللہ نے دنیا میں اس جیسا کسی کو نہیں بنایا۔۔
اور جب اس کو نکاح کا پیغام بھیجا تو مجھے محسوس ہوا کہ بہت سی دوسری عورتیں بھی خوبصورتی میں اس کے مثل ہیں ۔۔
اور پھر جب میں نے اس سے شادی کر لی تو مجھے محسوس ہوا کہ بہت سی عورتیں تو اس سے زیادہ خوبصورت ہیں ۔
پھر جب ہماری شادی کو کچھ عرصہ بیت گیا تو مجھے محسوس ہوا کہ دنیا کی تمام ہی عورتیں میری بیوی سے زیادہ بہتر ہیں ۔۔۔۔
تو اس دانا عالم نے فرمایا : اگر تم دنیا کی تمام عورتوں سے نکاح کر لو تو تم سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے کتوں کو ان عورتوں سے اچھا جاننے لگو۔
تو اس شخص نے حیرت سے پوچھا : کہ آپ نے ایسا کس لئے فرمایا ؟
تو وہ دانا عالم فرمانے لگے : "اس لئے کہ مسئلہ تمہاری بیوی کا نہیں ، مسئلہ یہ ہے کہ انسان کو جب حریص نفس، بھٹکتی آنکھیں اور خوف اللہ سے خالی دل دیا گیا ہو تو اس کی آنکھ کو قبر کی مٹی کے علاوہ کوئی چیز نہیں بھر سکتی ۔"

اے انسان ! تیرا مسئلہ یہ ہے کہ تو اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے اپنی نگاہوں کی حفاظت نہیں کرتا ۔ کیا تمہیں ایسا عمل نا بتاؤں جس سے تمہاری بیوی تمہیں روز اول کی طرح محبوب لگنے لگے ؟؟
تو اس شخص نے کہا : کیوں نہیں ، ضرور بتائیے ۔
وہ دانا عالم فرمانے لگے : "اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو، اس لیے کہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے۔
جس کا ترجمہ و خلاصہ یہ ہے۔
ترجمہ : اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہوں کو جھکائے رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے ، اور بے شک جو تم کرتے ہو اللہ پاک اس سے خوب باخبر ہیں ۔۔۔۔۔ !!
بشکریہ واٹس ایپ وائرل

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
02 Aug, 2017 Total Views: 3013 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
sir you are right but yeh masla ab dono tarf hai kyu k mard porn deakh k kharab ho chuka hai aur ortain tv drama r movies deakh k . Shaitaan apny maqsad main kamyab ho rha hai aur . hamra media shaitaan ka weapon sabit hua.
By: Farhan , rawalpindi on Aug, 30 2017
Reply Reply
0 Like
یہ تو ایک زاویہ تھا جس سے مرد کے اس مسئلہ کو دیکھا گیا۔ آج حقیقت یہ ہے کہ عورت، شادی کے بعد ہر مرد کو اپنے خاوند سے بہتر پاتی ہے، کیونکہ وہ صرف خواہشات اور اہواء پرستی کے دلدل سے اٹھ کر آتی ہے، (مگر وہ کے جس پر اللہ نے رحم کیا)۔ عام طور پر شادی شدہ عورت کا قول اپنے خاوند کے بارے میں، معاشرے میں یوں سننے کو ملتا ہے:

"تم سے تو فلاں بھی بہتر ہے"

بس اپنے خاوند میں ہزار خامیاں دیکھے گی مگر اس کی خوبیوں کو نظر انداز کردے گی۔ تو افسوس کہ یہ مسئلہ دو طرفہ ہے۔ اللہ مسلمان مرد و عورت کو شعور دے کے وہ اپنے خاوند یا بیوی کی اچھائیوں کو دیکھیں اور کمی کوتاحیوں کو درگزر کریں۔

اسی سے معاشرے میں بہتری آئ گی۔
By: manhaj-as-salaf, Peshawar on Aug, 17 2017
Reply Reply
0 Like
بہت عمدہ ۔۔۔۔ شکریہ
By: Asif Jaleel, All Cities on Aug, 20 2017
0 Like
Bht acha article ha. Bht logo ko is se islsah lene ki zrurat ha.
By: Farheen Naz Tariq, Chakwal on Aug, 16 2017
Reply Reply
0 Like
شکریہ جزاک اللہ
By: Asif Jaleel, All Cities on Aug, 16 2017
0 Like
bohat ala
By: [email protected], lahore on Aug, 15 2017
Reply Reply
0 Like
Shukriya
By: Asif Jaleel, All Cities on Aug, 16 2017
0 Like
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB