ایڈونچر سے بھرپور منفرد ہوٹل٬ کیا آپ بہادر ہیں؟

یوں تو دنیا بھر میں منفرد اقسام کے ہوٹل موجود ہیں لیکن یورپ میں ایسے نادر روزگار ہوٹل بھی پائے جاتے ہیں، جہاں کبھی آپ محصور ہونے کے خوف میں مبتلا ہوں گے تو کبھی وہاں کے اونچے نیچے اور تاریک راستے آپ کو چکرا دیں گے۔ تاہم ڈوئچے ویلے مطابق چاہے جو کچھ بھی ہو ان ایڈونچرز سے بھرپور ہوٹلوں میں قیام کا تجربہ ہمیشہ آپ کے لیے ناقابل فراموش رہے گا۔


زیر زمین ہوٹل میں ایک رات
یہ ہوٹل سویڈن میں ایک متروکہ سلور کی کان میں بنایا گیا ہے، جہاں مہمانوں کو زمین سے ایک سو پچپن میٹر نیچے ٹھہرایا جاتا ہے۔ ہوٹل میں لفٹ کے ذریعے اپنے زیر زمین کمرے تک پہنچنے کے لیے پانچ منٹ لگتے ہیں۔ زمین کے نیچے درجہ حرارت سال بھر محض دو ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تاریکی بھی بے پناہ ہوتی ہے۔ اگرچہ ہوٹل کے کمروں میں روشنی کے لیے لیمپ اور سردی سے بچاؤ کے لیے ہیٹر رکھے جاتے ہیں پھر بھی کمزور دل خواتین و حضرات کے لیے یہاں رکنا مناسب نہیں۔

image


قدیم ٹرائے کے گھوڑے میں شب بسری
قدیم اہلِ ٹرائے کو یونانیوں کی جانب سے پیش کیا گیا کاٹھ کا گھوڑا اگرچہ تاریخ کا حصہ ہے تاہم بیلجیم میں بالکل ٹرائے کے گھوڑے کی طرز کا ایک ہوٹل بنایا گیا ہے۔ یہاں آپ ساکن پہیوں والے نقلی ٹروجنی گھوڑے کی شکل کے ہوٹل میں رات گزار سکتے ہیں۔نقلی ٹروجنی گھوڑے کے پیٹ میں چیزیں ویسی نہیں جیسا یونانی تاریخ بیان کرتی ہے۔ یہاں سپاہیوں کی جگہ پورے ایک خاندان کے لیے کمرہ موجود ہے۔ اس کمرے کے علاوہ نو کمرے اور بھی ہیں جو کسی دیو مالائی داستان کا حصہ لگتے ہیں۔

image


قلعے میں میزبانی
جنوبی انگلینڈ کے ساحل پر سمندر سے ذرا دور ایک سو چالیس سالہ پرانا سپٹ بنک فورٹ ہے۔ جہاں پہلے اسلحہ بارود اور توپیں رکھی جاتی تھیں، اب وہاں سیاحوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔اس قلعے میں بندرگاہ کی حفاظت کے لیے فوجی تعینات کیے جاتے تھے۔ سن 2009 میں اس قلعے کی مرمت اور بحالی کے بعد بھی اس کی دیواریں قریب بیس میٹر موٹی ہیں۔ اس طرح فورٹ ہوٹل کا شمار دنیا کے محفوظ ترین ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔

image


جہازی کنٹینر بھی ہوٹل
جرمنی میں بالٹک سمندر کے وارن موینڈے کے ساحلی مقام پر ایک جہاز کے کنٹینرز میں ہوٹل قائم کیا گیا ہے۔ مہمانوں کو بارہ مربع میٹر کے جہازی کنٹینروں میں رہائش کی دعوت دی جاتی ہے۔ اگر کسی کو یہ جگہ کم لگے تو بھی پریشانی کی بات نہیں۔ ہوٹل میں دو کنٹینرز پر بنے سوئٹ روم بھی ہیں۔یہ ہوٹل رواں برس موسم بہار میں کھولا گیا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ کی خصوصی توجہ کا مرکز نوجوان مہم جو افراد ہیں۔ یہاں کئی بستروں والے ایک کمرے میں شب بسری کی قیمت انیس یورو تک ہو سکتی ہے۔

image


کرین ہوٹل کیا ہے؟
اگر آپ کو بلندی سے خوف آتا ہے تو پھر ایمسٹرڈم میں واقع یہ ہوٹل آپ کے لیے نہیں۔ کرین ہوٹل ’فارالڈا‘ کے تین سوئٹ رومز زمین سے پچاس میٹر کی بلندی پر بنائے گئے ہیں۔کرین کے اندر مہمانوں کو وہاں ٹھہرایا اور سلایا جاتا ہے جہاں پہلے کرین آپریٹر کام کرتا تھا۔ یہاں زیادہ ایڈونچر خراب موسم میں رکنے میں ہے۔ جب ہوا تیز چلتی ہے تو کرین میں ملنے والے جھولے لوری کا کام دیتے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

This list not only provides the most unique, unusual, amazing and full with adventures hotels in the world. If you were to stay in each of these hotels, you’d be able to experience everything:.