مٹی کے برتن، جن کو ہم ناپسند کرتے ہیں مگر ان میں کھانے پینے کے بہت فوائد ہیں

گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے دورِ جدید میں پانی ٹھنڈا کرنے کے لئے فرج یا کولر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آج سے چند برس قبل پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مٹی سے بنے ہوئے مٹکوں کا سہارا لیا جاتا تھا۔ زمینی مٹی سے قدرتی طور پر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل کیے جاتے ہیں اسی طرح مٹی کے برتن کا استعمال کر کے بھی ان وٹامنز اور منرلز سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔
 

image


نظام ہاضمہ
پلاسٹک کی بوتلوں کو بنانے کے لئے اکثر بی پی اے کا استعمال کیا جاتا ہے جو کے انتہائی خطرناک کیمکل ہے . مٹکے کے پانی میں کسی بھی قسم کا کیمیکل شامل نہیں ہوتا مٹکے کا پانی جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رکھتا ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔

image


الکا لائن سے مالامال
مٹی الکا لائن حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریع ہے الکا لائن جسم میں پی ایچ لیول کو اعتدال میں رکھتا ہے مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔

image


گلے کے لیے مؤثر
زیادہ ٹھنڈا پانی گلے کے غدود کو نقصان پہنچتا ہے جو اکثر کھانسی اور گلے کے دوسرے مسائل کی وجہ بنتا ہے اس کے برعکس مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرار رہتا ہے اس وجہ سے یہ کسی بھی قسم کے گلے کے مسائل کی وجہ نہیں بنتا۔

image


ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ
گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن،وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہے جب کہ مٹکے کا پانی دن بھر تازگی اور تسکین فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی صحت کو تحفظ دیتا ہے۔

image


مٹکے کا پانی ٹھنڈا رہتا ہے
مٹکے کے اندر پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے اور ساتھ ہی مٹی کی معدنیاتی نعمت سے بھی بھرپور رکھتا ہے۔ مٹکے کا پانی قدرتی طور پر بدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے جو کہ آپ کی صحت کے حوالے سے بہترین قرار دیا جاتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Water is essential for our existence and we should have access to clean water for our daily activities. When you talk about drinking water, you need to be extra cautious. Nowadays most of us drink mineral water or the one from the RO purifier and store it in plastic bottles. In olden times everybody used to drink from the clay pot or earthen pot and they were a way lot healthier than us 😉 Can you believe that by just changing the way the water is stored, you can make it healthy!