وزیراعظم نواز شریف نا اہل قرار اور آپ کی رائے؟

آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دیا اور اس فیصلے میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے- سپریم کورٹ نے نہ صرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے بلکہ نیب کو احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں کہ وہ 6 ہفتوں میں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرے-
 

image


سپریم کورٹ نے نیب کو نواز شریف کے بچوں اور داما خلاف بھی ریفرنس داخل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور ساتھ ہی نواز شریف کے داما کیپٹن صفدر کو بھی نااہل قرار دے دیا ہے-

پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر سنایا- ان ججوں میں جسٹس آصف سعید کھوسہ٬ جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے-

اس بینج کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کی اور 21 جولائی 2017 کو پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جسے آج 28 جولائی 2017 کو سنا دیا گیا-
 

image

آپ کی سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے متعلق کیا رائے ہے؟ الیکشن 2018 میں اس فیصلے کا فائدہ کس پارٹی کو پہنچ سکتا ہے؟ کیا یہ تاریخی فیصلہ واقعی ملکِ پاکستان کا مستقبل سنوار دے گا؟

تبصرے کی صورت میں اپنی رائے سے آگاہ کیجیے!
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan's Supreme Court has disqualified Prime Minister Nawaz Sharif from holding public office following an investigation into corruption allegations. The ruling comes after a probe into his family's wealth following the 2015 Panama Papers dump linking Mr Sharif's children to offshore companies.