پاکستانی یونیورسٹی NUST دنیا کی بہترین جامعات میں شامل

 

اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) دنیا کی 500 بہترین جامعات کے درمیان اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے- جی ہاں حال ہی میں دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے کرنے والے عالمی ادارے Quacquarelli Symonds’ (QS) نے سال 2018 کی رینکنگ جاری کی ہے-
 


اس نئی رینکنگ کے مطابق یہ پاکستانی یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں 437 ویں نمبر پر ہے- اگر اس رینکنگ کا موزانہ گزشتہ سال کی رینکنگ سے کیا جائے تو یہ یونیورسٹی 91 درجہ ترقی کر کے اوپر آئی ہے-

NUST نے اپنے ہر ڈپارٹمنٹ کی سطح پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے- اور یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کی بہترین 500 جامعات میں شامل کیا گیا ہے-
 


یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس پاکستانی یونیورسٹی نے کوئی قابلِ ذکر پوزیشن حاصل کی ہے- گزشتہ کئی سالوں سے اس یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا جارہا ہے-
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
25 Jul, 2017 Total Views: 1983 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
The National University of Sciences and Technology (NUST) has managed to secure a position inside the top 500 universities in the world, according to Quacquarelli Symonds’ (QS) rankings for 2018. The recently released rankings show that NUST currently ranks 437th in the world, which is 91 places higher when compared to its ranking last year.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB