ایک بار سوچیں ضرور

 ام ھشام
ایک انسان اہنے اردگر کے لوگوں سے تعامل برتتے ہوئے یہ بھول جاتا ہے کہ غم وغصہ کی جس آگ سے وہ دوسروں کو جلانا چاہتا ہے سب سے پہلے وہ آگ اسکا دامن خاکستر کریگی,جب وہ انسان غصہ کی حالت میں آتا ہے تو سب سے پہلے اسکےاپنے دل ودماغ متاثر ہوتے ہیں , اسکےرگ و پٹھے تن جاتے ہیں , اسکی دھڑکنیں بے ہنگم ہوکر اسکے سارے جسم کو پسینے میں شرابور کردیتی ہیں یوں اسکے اعصاب میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے جو بسا اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے -
غصہ کرنے سے پہلے صرف ایک بار سوچ لیجیے
کسی سے انتقام لینے سے پہلے ایک بار سوچ لیجیے
کسی کو نیچا دکھانے سے پہلے ایک بار سوچ لیجیے
کہ آپ جس غصے سے کسی کی ذات کی دھجیاں اڑانے چلے ہیں , کسی کا سکون چھین کر اسے بے چینیاں دینے ہر آپ مصر ہوئے ہیں ,,,,,,تو سب سے پہلا نقصان تو آپ نے اہنا ہی کیا......
کیسے ................. وہ ایسے کہ آپ کی ذات ہر طاری ہونے والا غصہ آپ کی عقل پر حاوی ہوجاتاہے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو غصہ ختم ہونے تک معزول رکھتا ہے اور آپ کو آپ کے کنٹرول سے باہر کردیتا ہے ,غصے کی ساری اذیتیں آپکی ذات سے شروع ہوکر پھر جاکر وہ کسی اور پر اثر انداز ہوتی ہیں اسطرح غصہ کا پہلا شکار آپ خود بن جاتے ہیں جو انسان آپکے غصے کا Victom ہوتا ہے وہ بعد میں تکلیف پاتا ہے اس سے پہلے کی ساری اذیتیں تو آپ ہی کی ہوتی ہیں - غصہ سب سے پہلے خود آپ ہی کو تباہ کردیگا-
یہی خاصہ خوشیوں کا بھی ہے جب جب آپ کھلکھلاتے ہیں ,مسکراتے ہیں ہر سو محبتیں بانٹتے ہیں تو وصول کرنیوالے سے زیادہ متاثر خوشیاں تقسیم کرنیوالا ہوتا ہے جب بھی کوئی خوشی آپ سے ہو کر گزرتی ہے آپ کے من آنگن کو سرشار کرتی ہے , مشام جاں کو معطر کرتی ہوئی امنگوں اور حوصلوں کے آسماں کی طرف آپکا ہاتھ تھامے ہوئے مایوسی ,نا امیدی کے گرداب سے باہر نکالتی ہے جب جب آپ خوش ہوں گے سب سے پہلا فائدہ آپکی اپنی ذات کو ہوگا آپکے منصوبوں اور عزائم کو ہوگا جس سے آپکی شخصیت لوگوں میں پر اعتماد ہوکر ابھریگی - اسکے بعد آپکی یہ خوشی دوسروں کو بھی اپنے دامن میں سمیٹ لیگی اورمزید ان ہر بھی اپنی شادابی دکھایگی
اسلیے غصہ اور خوش ہونے سے پہلے ایک بار سوچیں ضرور
 

Hisaam Khan
About the Author: Hisaam Khan Read More Articles by Hisaam Khan: 7 Articles with 5414 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.