حرف چند

تحریر :_ اوریا مقبول جان

فتنہ قادیانیت یوں تو برصغیر کے مسلمانوں تک تقریبًا پچاس سال تک اپنے مربی اور مددگار انگریز حکومت کی مدد اور اشیر باد سے پھیلتا پھولتا رہا لیکن گذشتہ تیس سالوں سے ان حضرات نے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر پوری دنیا کے سامنے خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے اپنے آپ کو منظم کیا ان کے مغربی معاشرے میں قابل قبول ہونےطکی بنیادی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے مغربی معاشرے کے طاغوت کے مقابل میں کھڑا ہونے کی بجائے اسے ایک رحمت اور مددگار کے طور پر قبول کر لیا . مرزا غلام احمد چونکہ اپنی دعوت کے آغاز سے ہی تصور جہاد کے خلاف تھے اس لیے اسے انگریز کی بلا شرکت غیرے سر پرستی میسر آگئی .9/11 کے بعد مغرب کو بھی ایسے ہی اسلام کی ضرورت تھی جو ان کی اقدار ,روایت ,کلچر اور بالادستی کے سامنے سر نگوں کر دے . یہ کام انہوں نے بخوبی انجام دیا یہی وجہ ہے کہ آج مغرب ان کو "حقیقی اسلام" کہتا ہے اور ان کے ظلم و تشدد کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دہشت گرد کہہ کر دبا دیا جاتا ہے _
1974ء میں قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کے بعد پاکستان میں بھی ایک طبقہ انہیں مظلوم ثابت کرتا رہا دوسری جانب دینی طبقے نے بھی ان کے رد میں کئے جانے والے علمی کام کو روک لیا کہ اب مقصد پورا ہو گیا لیکن یہ سب خفیہ طور پر منظم ہوتے رہے اور مظلومیت کے پردے میں اسلام کی جڑیں کاٹتے رہے .جناب عبیداللہ لطیف کی دونوں کتابیں "مقام صحابہ اور فتنہ قادیانیت" اور "مرزاقادیانی کے دعوی باطلہ ظل اور بروز کی حقیقت" بڑے عرصے بعد رد قادیانیت کے سلسلے میں بہت بڑا کام ,زبان خوبصورت ' طرزبیاں دلنشیں اورموادتو علم کا ذخیرہ ہے عبیداللہ لطیف کا یہ کام اس جدید دور میں فتنہ قادیانیت کے بارے میں غلط معلومات کے خاتمے کا باعث بنے گا اور امت مسلمہ کو ان کی خطرناک چالوں سے آگاہ کرے گا.
اوریا مقبول جان لاہور

عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 196794 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.