چینی خاندان اور شہد کی مکھیاں 12 سال سے ایک ہی کمرے میں

اگر آپ کو اپنے اردگرد صرف ایک شہد کی مکھی منڈلاتی دکھائی دے دے تو آپ یقیناً یا تو اسے مار ڈالیں گے نہیں تو کم سے کم اس سے بچنے کی کوشش ضرور کریں گے- لیکن ایک ایسی چینی فیملی کے بارے میں جان کر آپ کو شدید حیرت ہوگی جو گزشتہ 12 سال سے سینکڑوں شہد کی مکھیوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں زندگی گزار رہی ہے-
 

image


جی ہاں چین کے علاقے Gunagnan سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان گھر کے اسی کمرے میں رہائش پذیر ہے جس کے فرنیچر کے ساتھ شہد کی مکھیوں نے اپنا چھتہ قائم کر رکھا ہے اور اس پر سینکڑوں مکھیاں منڈلاتی دیکھی جاسکتی ہیں-

یہ خاندان نہ صرف گزشتہ 12 سالوں سے ان مکھیوں کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے بلکہ اس چھتے سے شہد حاصل کر کے فروخت بھی کرتا ہے جس سے انہیں کچھ منافع حاصل ہوجاتا ہے-

گھر کے مالک Yongfu Li کا کہنا ہے کہ “ میری آنکھوں کے سامنے ان مکھیوں نے اپنا گھر بنانا شروع کیا تھا- تاہم میں نے انہیں بھگایا یا مارا نہیں بلکہ انہیں ایسے کرنے دیا“-
 

image

لی کو اس چھتے سے سال میں تین مرتبہ شہد حاصل ہوتا ہے اور ایک بار میں انہیں 5 کلو گرام شہد میسر آتا ہے جسے وہ فی پونڈ 15 ڈالر کے حساب سے فروخت کرتے ہیں یعنی انہیں اس چھتے سے سالانہ 450 ڈالر کی آمدن ہوتی ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The sight of a single bee buzzing around is enough to drive some people into a frenzy, but one family in China has somehow been living with an entire beehive in their living room for 12 years. They even collect the honey from it and sell it for a small profit.