75 سال قبل پراسرار طور پر غائب ہونے والا جوڑا دریافت

دنیا پراسرار طور پر غائب ہونے والے افراد کے واقعات سے بھری پڑی ہے اور ان میں سے بیشتر افراد کی گمشدگی کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے- تاہم 75 سال قبل اچانک غائب ہو جانے والے ایک جوڑے کے راز سے گزشتہ روز پردہ اٹھ گیا-
 

image


جی ہاں 15 اگست 1942 کو Marcelin اور ان کی اہلیہ Francine Dumoulin اچانک اس وقت غائب ہوگئے تھے جب وہ اپنی گائے کو سوئس گلیشیر پر چارہ ڈالنے اور اس دودھ حاصل کرنے گئے تھے-

75 سال بعد اس جوڑے کی لاشیں اسی گلیشیر میں سے دریافت ہوئی ہیں جو کہ انتہائی محفوظ حالت میں ہیں- یہ لاشیں گلیشیر کے پگھلنے کے باعث اچانک دنیا کے سامنے آگئیں-

سوئٹزر لینڈ کے Chandolin نامی گاؤں کے اس رہائشی جوڑے کے 7 بچے بھی تھے جو کہ مسلسل اپنے والدین کو تلاش کرتے رہے- والدین کے نا ملنے کی صورت میں تمام بچے مختلف رشتے داروں نے آپس میں بانٹ لیے-

والدین کی لاشیں دریافت ہونے پر ان بچوں جو کہ اب خود عمر رسیدہ ہوچکے ہیں کا کہنا ہے کہ “ آج ہمیں سکون مل گیا کیونکہ اب کم سے کم ہم اپنے والدین کی آخری رسومات تو ادا کر سکتے ہیں“-
 

image

“ ہماری والدہ اس روز پہلی بار گلیشیر کے اوپر گئی تھیں جبکہ اس سے قبل والد اکیلے ہی جایا کرتے تھے“-

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دونوں میاں بیوی Tsanfleuron نامی اس گلیشیر کے نرم حصے کے ٹوٹنے کے باعث اس کے اندر جاگرے اور وہاں کئی دہائیوں تک ان کی لاشیں محفوظ رہیں جو کہ گلیشیر کے پگھلنے کے باعث آج ہمارے سامنے موجود ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Marcelin Dumoulin and his wife Francine set off to feed their cows on a glacier 75 years ago - but their bodies were only found once the ice started to melt. When mother-of-seven Francine Dumoulin joined her husband on an adventure to a glacier, it was the first time she had been able to go because she wasn't pregnant .