عزت برآئے عزت!

1. شدید گرمی تھی اور ATM سے پیسے نکلوانے والوں کی لائین لگی ہوئی تھی. تمام مرد حضرات تھے اور ایسے میں جب میں ATM کے پاس پہنچی تو وہاں موجود حضرات کی غیرت نے ایک بیٹی کو گرمی میں کھڑا دیکھنا گوارا نہ کیا اور میں لائن کے آخر میں ہوتے ہوئے بھی ان سے پہلے فارغ ہوگئی.
2. بس سٹاپ پر کافی مرد گاڑی کا انتظار کر رہے تھے. ہر اک کو جلدی بھی تھی اور موسم کی شدت سے بیزاری بھی. میں سب سے آخر میں وہاں پہنچی. گاڑی تو سٹاپ پر آگئی لیکن سیٹ محدود تھی اور یوں وہاں موجود مرد حضرات نے اپنی بہن/بیٹی کا پاس رکھ لیا.
3. آفس گئی تو کلرکس نے تمام مرد حضرات کے مقابلے میں ہمیں پہلے فارغ کیا.

نجانے ہم یہ اعتراف کیوں نہیں کرتے کہ اگر گاڑی میں ہوں تو سب سے اچھی سیٹ ہم خواتین کو ملتی ہے. گھر میں ہوں تو مرد ہمیں ہر گرم و سرد ہوا سے محفوظ رکھتے ہیں. کالج یونیورسٹی، شاپنگ سینٹر ہو یا تفریحی مقام، میں نے زیادہ تر مردوں کو محترم ہی پایا. عزت ہی وصول کی . ہاں لیکن اسکے برعکس میں نے انکی بےعزتی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہ دیا. انکی ہر سوچ کو غلط سمجھنے میں دیر نہ کی. انکو جابر ظالم اور نہاہت ہی فضول القابات سے نوازنے میں عار ممحسوس نہ کیا. خود کو ہمیشک ٹھیک اور مظلوم جبکہ اسے ظالم اور برا تصور کیا. اور پھر یہ شکوہ بھی لیے بیٹھی رہی کہ مرد خواتین کی عزت نہیں کرتے. مجھے کون سمجھاتا کہ عزت کروانے کیلئے عزت کرنے کی بہت ضرورت ہے کیونکہ مرد ہو یا عورت ، عزت کی بھوک سب کو لگتی ہے. اور پھر مردوں کو تو اپنی خدمت کا معاوضہ ہی عزت لگتا ہے.نجانے وہ کونسی NGO's ہیں جو حقوق مرداں کیلئے بھی کام کرتی ہوں کیونکہ معاشرے کا اصل بوجھ تو انکے ہی کندھوں پر ہے. یہ سچ ہے کہ اچھے اور برے مرد ہر جگہ ہوتے ہیں بلکل ویسے ہی جیسے اچھی بری عورتیں ہوتی ہیں لیکن یہ جو ہم بے عزتی کہ پلڑے میں سبکو ڈال دیتے ہیں نا اصل بے عزتی یہی ہے اور مرد کو زیادہ تکلیف بھی یہی دیتی ہے.

خداراہ عزت لینے کیلئے عزت دینا سیکھیں اور اپنے اردگرد پھیلی اچھائیاں تلاش کریں برائیاں خود ہی دب جائیں گی.

Sidra Subhan
About the Author: Sidra Subhan Read More Articles by Sidra Subhan: 18 Articles with 18943 views *Hafiz-E-Quraan

*Columnist at Daily Mashriq (نگار زیست)

*PhD scholar in Chemistry
School of Chemistry and Chemical Engineering,
Key Laborator
.. View More