مختلف ممالک کے شاہی خاندان اور ان کی دلچسپ تصاویر

شاہی خاندان کا لفظ سنتے ہی ہمارے دماغ میں سب سے پہلا خیال مخملی لباس زیب تن کیے اور سر پر تاج سجائے ایک ایسے شخص کا آتا ہے جو کہ متعدد درباریوں کے درمیان تخت پر براجمان ہے- تاہم اب وقت بدل چکا ہے اور آج کے شاہی خاندان سیاسی طاقت رکھنے کے باوجود گزشتہ ادوار سے کے شاہی خاندانوں سے یکسر مختلف ہیں- نہ تو ان کے رہن سہن ویسے ہیں اور نہ ہی رہائش گاہیں- ہماری اس بات کی تصدیق یہاں دی جانے والی ان چند تصاویر سے بھی ہوتی ہے جو مختلف ممالک کے شاہی خاندانوں کی ہیں- یہ تصاویر مختلف مواقعوں پر کھینچی گئی جس میں انہیں عام عوام کی مانند ہی خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-
 

image
اس تصویر میں نیدر لینڈ کے بادشاہ اور ملکہ کو اپنی باقی فیملی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے- یہ تصویر موسم گرما میں کی جانے والی ایک سیر کے دوران نیدر لینڈ کے علاقے ورمونڈ میں کھیںچی گئی-
 
image
اردن کا شاہی خاندان مئی 2016 میں اپنا 70 یومِ آزادی مناتے ہوئے-
 
image
یہ بیلجیم کا شاہی خاندان ہے جو کہ سوئٹزر لینڈ میں اسکائینگ کا شوق پورا کر رہا ہے- یہ تصویر فروری 2016 میں کھینچی گئی-
 
image
جولائی 2016 ڈنمارک کے علاقے Grasten میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں ڈنمارک کے شاہی خاندان کو دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
یہ جاپان کا شاہی خاندان ہے اور یہ تصویر ٹوکیو میں واقع ٹوگو پیلس میں کھینچی گئی- تصویر میں شاہی خاندان کے ساتھ ان کا پالتو جانور بھی موجود ہے-
 
image
کمبوڈیا کے بادشاہ Norodom Sihamoni غیر شادی شدہ ہیں اور ان کی یہ تصویر نومبر 2016 میں کموڈیا میں منعقد ہونے والے سالانہ واٹر فیسٹیول کے دوران کھینچی گئی-
 
image
لکسمبرگ کے پرنس Guillaume اپنے اہلیہ Stephanie کو بارش میں بھیگنے سے بچا رہے ہیں- یہ دونوں شخصیات ناروے کے بادشاہ ہیرلڈ اور ملکہ سونجا کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں پہنچی ہیں-
 
image
وکٹوریہ کی شہزادی مئی 2016 میں مسیحی تقریبات کے بعد پرنس آسکر کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں-
 
image
یہ برطانیہ کا شاہی خاندان ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں- یہ شاہی خاندان ہر روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروت کی زینت بنا رہتا ہے- یہ تصویر سال 2017 میں کلر پریڈ کے موقع پر کھینچی گئی-
 
image
ناروے کے بادشاہ ہیرلڈ اور ملکہ سونجا اپنے خاندان کے ساتھ- یہ گارڈرن پارٹی کے دوران لی جانے والی تصویر ہے جو کہ رائل سلور جوبلی ٹور کے دوران کھینچی گئی-
YOU MAY ALSO LIKE:

The British monarchy continues to capture the world's attention, from Queen Elizabeth II's longevity to Kate Middleton's flawless hairstyles to Prince George's tendency to look royally unimpressed. But there are 25 other royal families in the world, some who reign as figureheads and others who rule with political power. Here are some you might not have heard of.