الیکشن کمیشن٬ سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا گیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے حال ہی میں کراچی کی پی ایس 114 کی سیٹ جیتنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن روکنے کا حکم ایم کیو ایم کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کے بعد دیا گیا ہے- اس درخواست کی سماعت میں ایم کیو ایم کے وکیل اقبادری کا مؤقف تھا کہ “ ایم کیو ایم کی جانب سے بائیو میٹرک مشینوں اور فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ پی ایس 114 کے ضمنی الیکشن میں جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں- اس الیکشن میں آخری لمحے تک ایم کیو ایم کا امیدوار جیت رہا تھا اسی لیے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوا کہ نہیں- اس کے علاوہ پیپلز پارٹی اس حلقے میں ہمیشہ تیسرے یا چوتھے نمبر پر رہی ہے“-
 

image


دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ “ اگرچہ 100 بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں تھیں لیکن ڈیٹا موصول نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تنصیب نہ کی جاسکی جبکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اختیار صرف الیکشن ٹریبونل کے پاس ہے“-

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر کی جانب سے سمیرا ملک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے استفسار کیا کہ “ سمیرا ملک کیس میں ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ریٹرننگ افسر جب نتائج مرتب کرلے تو اس کے بعد معاملہ الیکشن ٹریبونل میں جاسکتا ہے، اس لیے کیا اب ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتائج مرتب کرنے کے بعد کیا ہم کچھ کرسکتے ہیں۔ جس کے جواب میں ایم کیو ایم کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن لامحدود اختیارات رکھتا ہے اور اب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔

جس پر الیکشن کمیشن نے سعید غنی کو 17 جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
 

image

اس سارے کیس کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتیا کہ“ پی ایس 114 کے حلقے کے 27 پولنگ اسٹیشن میں جعلی ووٹ ڈالے گئے تھے اور انہیں تبدیل نہیں کیا گیا، ان پولنگ اسٹیشنوں سے 1200 ووٹ نکلے۔ چند پولنگ اسٹیشنوں سے صرف ایک منٹ میں اتنی بڑی تعداد میں ووٹ نکلنا ناممکن ہے- اس کے علاوہ ایک نجی اسکول سے بیلٹ باکس بھی برآمد ہوا ہے- میری نظر میں یہاں دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے- اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کرائی جائے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Election Commission of Pakistan (ECP) has ordered authorities to withhold the notification of Pakistan People’s Party Senator Saeed Ghani’s victory on Sindh Assembly seat, PS-114, in Karachi’s Mehmoodabad area. The ECP issued the orders a day after Muttahida Qaumi Movement-Pakistan challenged before the commission the victory of Saeed Ghani in the July 9 by-election.