“ارشد چائے والا“ تو کچھ اور ہی نکلا٬ نادرا کا چونکا دینے والا انکشاف

یقیناً آپ کو نیلے رنگ کی آنکھوں کا مالک پرکشش پاکستانی “ ارشد چائے والا “ تو یاد ہی ہوگا جس نے راتوں رات انٹرنیٹ پر اس وقت اچانک بےپناہ مقبولیت حاصل کرلی تھی جب اس کی تصویر ایک پاکستانی فوٹوگرافر جیا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی-

اس کے بعد تو ارشد چائے والے کی جیسے لاٹری لگ گئی اور اس کی پرکشش شخصیت اور نیلی آنکھوں کے باعث اسے مختلف نیوز چینل اور ٹی وی شو میں بلایا گیا بلکہ ماڈلنگ کی بھی پیشکش کی گئی جسے قبول بھی کیا گیا-
 

image


نادرہ کا چونکا دینے والا انکشاف
تاہم حال ہی میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد چائے والا پاکستانی نہیں ہے- جسے ہر کوئی “ پاکستانی چائے والا “ قرار دے رہا ہے وہ درحقیقت افغانی ہے-

نادرا کے مطابق ارشد چائے والے نے جعلی دستاویزات دکھا کر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ حاصل کیا ہے- اس کے علاوہ ارشد چائے والے نے پاسپورٹ بھی اپنی شہرت کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر دباؤ ڈال کر حاصل کیا ہے-

حقیقت میں ارشد خان کا تعلق افغانستان کے شہر قندھار سے ہے جبکہ اس نے جعلی پاکستانی کاغذات میں اپنا تعلق موسیٰ خیل قبیلے کا رکن ظاہر کیا ہے- اس کے علاوہ ارشد خان کے والدین باز خان اور سارہ بی بی افغانی مہاجرین ہیں-
 

image


نادرا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ ارشد خان بار بار درخواستوں کے باوجود اپنے بیان کی حمایت میں کوئی کافی ثبوت فراہم نہیں کرسکا“-

ارشد خان چائے والا کا مؤقف
چائے والا نے ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ “ میرے والد پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئے اور ہمارا خاندان صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان سے تعلق رکھتا ہے- میں اپنے والدین کے ساتھ اسلام آباد کے مضافات میں رہائش پذیر ہوں- اس کے علاوہ 1984 میرے والد سعودی عرب ہجرت کر گئے تھے جہاں انہوں نے 13 سال تک ملازمت کی اور پھر واپس پاکستان آگئے“-
 

image


ان خبروں کے تیزی سے گردش کرنے کے بعد ارشد خان نے اپنے فیس بک پیج سے وہ تصاویر بھی حذف کردی ہیں جن میں انہیں اسلام آباد میں واقع نادرا ہیڈکوارٹر میں اپنا شناختی کارڈ موصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Remember the blue-eyed Pakistani ‘Chaiwala’ who broke the internet when Pakistani photographer Jiah Ali posted a photo of him on her Instagram feed last October? Almost every other girl went gaga over this handsome hunk. Arshad Khan, a.k.a Chaiwala could be seen on every other news channel and TV show, and to boot all this, he got various modeling offers as well. The National Database and Registration Authority (NADRA), recently reported that Arshad Chaiwala is not a Pakistani.