آخر میں آذربائیجان کیوں جاؤں؟ مجبور کردینے والے دلچسپ حقائق

آذربائیجان (Azerbaijan) جس کو سرکاری طور پر جمہوریہ آذربائیجان بھی کہا جاتا ہے تاریخی ورثے٬ ثقافتی ورثے اور قدرتی نظاروں کے اعتبار سے ایک امیر ترین ملک ہے- حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک منفرد ملک ہونے کے باوجود بہت کم سیاح اس ملک کی سیر کو جاتے ہیں- شاید اس کی ایک وجہ لوگوں کے درمیان آذربائیجان سے متعلق معلومات کی کمی ہے- اس ملک کی ثقافت٬ فن تعمیر اور فیشن میں مشرق اور مغرب کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے- آئیے ہم آپ کو تفصیل سے وہ دلچسپ وجوہات بتاتے ہیں جن کی بنا پر آپ کو اس ملک کی سیر ضرور کرنی چاہیے-


Its untouched nature
آذر بائیجان ہر موسم میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے جس کی وجہ یہاں موجود خوبصورت پہاڑ ہیں- جہاں دیکھوں Caucasus نامی یہ پہاڑی سلسلہ دکھائی دیتا ہے- موسمِ سرما ان پہاڑوں سے بہتے جھرنے اور نہریں منجمد ہوجاتی ہیں- آذربائیجان کی منجمد جھیلوں کا نظارہ انتہائی سحر انگیز ہوتا ہے-

image


Ski Resorts
Shahdag اسکائنگ کے لیے ایک بہترین مقام ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مقام نہ صرف سستا ہے بلکہ یہاں لوگوں کا زیادہ ہجوم بھی نہیں ہوتا- آذر بائیجان میں کئی بہترین ریزورٹ ہیں جن میں Shahdag ہوٹل٬ Zirve ہوٹل٬ Park Chalet اور Pik Palace شامل ہیں-

image


Baku
یہ آذربائیجان کا دارالحکومت ہے اور اسے Baki اور ہواؤں کے شہر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس شہر میں موجود سمندر کے ساحل کے ساتھ کئی پرکشش عمارات اور راستے تعمیر کیے گئے ہیں جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- اگر آپ اس شہر کی سیر کو جائیں تو نظامی اسٹریٹ٬ فاؤنٹین اسکوائر٬ میڈن ٹاور اور فلیم ٹاورز دیکھنا نہ بھولیں-

image


Sheki
یہ آذربائیجان کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جو کہ پہاڑ کی ڈھلوان پر واقع ہے- یہاں آپ کو اسلامی فنِ تعمیر کے کئی شاہکار دکھائی دیں گے- اس کے علاوہ اس شہر کے کھانے بھی انتہائی مزیدار ہوتے ہیں- اکثر سیاح اس دلچسپ اور خوبصورت شہر کو نظرانداز کرنے کی غلطی کرتے ہیں مگر آپ ایسا نہ کیجیے گا- اس شہر میں واقع Sheki Khans کا محل اور مٹھائیوں کی مقامی دکانیں بھی شہرت رکھتی ہیں-

image


Villages
آذربائیجان کے دور دراز علاقوں میں کئی ایسے گاؤں واقع ہیں جو خوبصورتی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے اور یہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- ان میں سے اکثر گاؤں کے رہائشی سیاحوں کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں- انہیں نہ صرف رہائش فراہم کرتے ہیں بلکہ کھانا اور گاؤں کی سیر بھی کرواتے ہیں- گاؤں میں رہنے والوں کا ذریعہ معاش جانور یا پھر کھیتی باڑی ہوتی ہے-

image


The People
اس ملک کے باشندے مہمان نواز اور دوستانہ رویے کے حامل ہیں- یہ سیاحوں سے مل کر خوش ہوتے ہیں اور ان کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں- تاہم یہاں کے زیادہ تر باشندے انگریزی زبان سے ناواقف ہوتے ہیں اور وہ صرف روسی زبان میں ہی بات کرنا جانتے ہیں- لیکن اس کے باوجود وہ سیاحوں کی مدد کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں-

image

Hot Wine
آذربائیجان میں پایا جانے والا یہ الکوحل سے پاک کچھ میٹھا اور کھٹا مشروب ہے جو کہ موسمِ سرما میں استعمال کیا جاتا ہے- یہ مشروب اسکائی ریزورٹ کے قریب میں واقع کسی کیفے سے حاصل کیا جاسکتا ہے-

image

Gobustan
دنیا میں موجود مٹی کے 800 آتش فشاں میں سے 350 آذر بائیجان میں پائے جاتے ہیں- یہ دیکھنے میں انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں اور ان آتش فشاں سے بہت زیادہ مٹی اور ہائیڈرو کاربن گیسوں کا اخراج ہوتا ہے- اور یہی تیل اور گیس کی دریافت کے حوالے سے مدد بھی فراہم کرتے ہیں- اس حوالے سے سب سے بہترین مقام Gobustan ہے جو کہ باکو شہر کے قریب ہی واقع ہے-

image

The Cuisine
آذربائیجان کے کھانے آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے کیونکہ یہ انتہائی مزیدار اور لذیذ ہوتے ہیں- اس لیے جب بھی آذربائیجان جانا ہو یہاں کے کھانوں کا لطف ضرور اٹھائیے- آذربائیجان کی مشہور ڈشز میں Piti اور کباب بھی شامل ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Azerbaijan, an exotic country in Eurasia, rich with historical, cultural and natural heritage is the kind of place that will make you wonder why more people don’t visit it. And it’ll work out great for those who like to take “the road less travelled by”. The architecture, people, fashion, food and culture are a perfect blend of East and West and the mix of Persian, Turkish, and Soviet heritage makes it a place like no other.