محبت۔۔عبد الستار ایدھی کے نام عقیدت کے چند الفاظ

 محبت وہ لفظ ہے جس کے ادا کرتے ہی منہ میں شیرینی سی گہلنے لگتی ہے .اتنی مٹھاس کہ لب آپس میں چپکنے لگتے ہیں .اتنی محبت کے باوجود ہم انسان اتنے نا آسودہ کیوں ہیں. یہ سوال میرے دل میں گردشوں کے دائرے کی صورت میں بہت گھوما. سفر در سفر میرے ساتھ رہا ..مجھے نئے راستوں کی طرف مائل کیا. نء سوچ کے پہلوں کو مجھ پر آشکار کیا.آشکار کرنے کے لیے اس سوال نے بہت سی مسافتیں طے کی.مگر آخر کار مجھے میرے سوال کا جواب مل گیا.محبت وہ عالمگیر حقیقت ہے جس سے انکار کرنا قدرت کی بڑاء کا ا نکار کرنا ہے.محبت وہ احساس ہے جسکا اﷲ کی ذات کے ہر انداذ اور نواذنے ہر طریقے سے اظہار ہوتا ہے. محبت مظاہر قدرت کا ایک حسین تحفہ ہے. ایک ایسا تحفہ جو بیدریغ اپنی مخلوقات میں بانٹتا ہے.اور اس کے خزانے میں اس سے کوء کمی بھی واقع نہیں ہوتیکیوں کہ محبت کو محبت سے ضرب ملتی ھے.تقسیم کا کوئی عمل اسمیں کارفرما نہیں ہوتا ھاں جب اسمیں نفرت کی آمیزیش ہوتی ھے تو پھر یہ گھٹنا شروع ہوتی ھے مگر اﷲ اپنی محبت میں ضرب تقسیم سے ماورا ہے.اور یہی صفت اﷲ نے اپنے کچھ لوگوں کو بھی ودیعت کی ہوئی ھے وہ بے لوث اور بے غرض محبتوں کو لوگوں میں تقسیم کرتے ھیں...اگر میں سب سے پہلے حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کاذکر نہ کروں تو یہ میری ان سے اور ا نکی مجھ سے محبت کے منافی ھوگا.وہ اس کائنات کی وہ عظیم ہستی کہ جس کے لیے اس دنیاکوقائم کیا گیا .تمام دنیا کا قیام انکی ذات کے مرہون ِ منت ٹھہرا……حضرت محمد ﷺپیکر محبت .انکے وجودسے محبت لہریں بن کر پوری دنیاکو منور کرتی رہیں اور اسکے اثرات تا قیامت رھیں گے.انکی زندگی محبت کی بہترین اور عمدہ مثال ھے. میراقلم اس قابل نہیں کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات کااحاطہ کرسکے ..مگر بحیثیت مسلمان اور آپکی امتی ہونے کے .مجھ پر فرض ھے کہ میں آل سے ویسی محبت کروں جیسے کہ میرے اﷲ نیکی اور کرنے کاحکم دیا ھے.محبت ایک ایساجزبہ ھے جو دلوں سے دلوں تک راج کرتا ھے.ایک ایسا تعلق جو روح کو لپیٹ میں لیے رکھتا ھے.آج کے مشینی دور میں محبت کے معنی اور مفہوم بدل گئے ھیں..اگر آپ کسے سے زیادہ تعلق رکھنے کی کوشش کرتے ھیں تو لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ھیں کہ ضرور اسکے پیچھے بھی کوئی مقصد یاضرورت پوشیدہ ہو گی.مگر اس مادی دنیا میں بھی اﷲ کے ایسے نیک لوگ موجود ھیں جو مر کر بھی محبت کے امین ٹھہرتے ہیں عبدالستار ایدھی جو آج ھمارے بیچ نہیں ھیں مگر وہ محبت کی زندہ مثال کے طور پر ہمیشہ یاد کیے جائیں گے.پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن تارا جسکی محبت نے لاکھوں بے یارومددگار لوگوں کو زندگی جینے کا ہنر دیا.بے بام و نشان انسان کو اپنا نام دیکر اپنے عظیم اور محبت پرور ہونے کی ایسی مثال قائم کی ھے جسکی کوئی مثال.دیکھنے اور سننے کو نہیں ملتی……میرا پیغام ھے محبت...کاجیتاجاگتا عظیم انسان جو ھزاروں سال گزرنے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں محبت کے امین کے طور پر یاد کیاجائیگا.ضرب در ضرب محبت کی اس سے اچھی اورشاندار مثال اور کہیں شائد ھی ملے…………
 

Nabeela Khan
About the Author: Nabeela Khan Read More Articles by Nabeela Khan: 12 Articles with 12459 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.