پی آئی اے٬ نیا تنازعہ٬ حج آپریشن متاثر ہونے کا خطرہ

پی آئی اے اور پائلٹ ایسوسی ایشن پالپا کے درمیان پھر ایک نئے تنازعہ نے جنم لے لیا ہے جسے فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو حج آپریشن بری طرح متاثر ہوسکتا ہے اور حاجیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
 

image


پالپا نے پی آئی اے کی انتظامیہ پر تنخواہوں میں اضافے کے معاہدے کو پورا نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے- پی آئی اے پائلٹوں کی تنخواہوں میں سے 19 فیصد رقم کی کٹوتی کر رہی ہے اور ساتھ ہی انہیں لازمی 12 گھنٹے تک اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے مجبور بھی کیا جارہا ہے-

پالپا کا کہنا ہے کہ “31 مئی 2016 کو پی آئی اے نے تنخواہوں میں اضافے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں یہ شرط بھی موجود تھی کہ ہر پائلٹ کے لیے 10 روز میں 75 گھنٹے جہاز اڑانا لازمی ہوگا- اور اس شرط کو پورا کرنے کے لیے کاکپٹ کے عملے 10 کو بجائے 12 گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دینا پڑے گی“-

لیکن چند ماہ بعد ہی پائلٹوں کی تنخواہوں میں سے 19 فیصد کی کٹوتی شروع کردی گئی-

پالپا کا مزید کہنا ہے کہ “ اگر مکمل واجبات ادا نہیں کیے گئے تو پائلٹ بھی جہاز سابقہ معاہدے کے مطابق یعنی صرف 10 گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے- اور یہ اس وقت تک رہے گا جب تک مکمل تنخواہ ادا نہیں کردی جاتی“-
 

image

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر پائلٹ واقعی 10 گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں تو اس سے حج آپریشن بری طرح متاثر ہوسکتا ہے کیونکہ پی آئی اے انتظامیہ نے 12 گھنٹے کے اعتبار سے حج فلائٹس کے شیڈول تیار کر رکھے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

The dispute between PIA management and Pilots association has surfaced again and if this matter is not resolve soon, it could harm upcoming Hajj operations, ProPakistani has learned. Pakistan Airline Pilots Association (PALPA) blames airline management for not fulfilling the pay increase agreement in letter and spirit. PIA’s management has cut pilots pay by up to 19 percent but still forces them to fly for 12 hours.