پاک بھارت کے درمیان بلند ترین پرچم کا مقابلہ اور پاکستان کی برتری

پاکستان اور انڈیا کے درمیان بارڈرز پر ہونے والی جھڑپوں اور لفظی گولہ باری کے قصے تو ہم اکثر سنتے ہیں- تاہم اب ان دونوں ممالک کے درمیان قومی جھنڈوں کو بلند ترین مقام پر نصب کرنے کے مقابلے کا آغاز بھی ہو چکا ہے-
 

image


جی ہاں رواں سال مارچ ہی بھارت کی جانب سے لاہور سے متصل اٹاری سرحد پر 360 فٹ بلند پول نصب کر کے اس پر جھنڈا لہرایا گیا تھا اور اب پاکستان اٹاری کے بالمقابل واہگہ بارڈر پر اپنا پرچم 400 فٹ اونچے پول پر لہرانے کی تیاری کر رہا ہے-

پاکستان کا یہ بلند ترین پرچم پاکستان کے نیم فوجی دستے پنجاب رینجرز کی جانب سے لگایا جا رہا ہے۔
 

image


حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمد کا کہنا ہے کہ “ پاکستان کی جانب سے بلند ترین مقام پر جھنڈا نصب کرنے کا کام جاری ہے اور یہ جھنڈا 400 فٹ بلند پول لگایا جائے گا- جس کے بعد یقیناً پاکستانی پرچم کا شمار دنیا کے بلند ترین پرچموں میں سے ہوگا“۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بلند ترین مقام پر یہ جھنڈا 14 اگست سے پہلے لہرا دیا جائے گا۔

اگر پاکستان یہ بلند ترین پرچم نصب کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ دنیا کا آثھواں بلند ترین پرچم ہوگا-

پنجاب رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ اگرچہ پاکستانی جھنڈے کے سائز کے بارے میں ابھی کچھ فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن یہ پول کے سائز کے مطابق ہی ہوگا- اس کے علاوہ اس بلند ترین پرچم کی تیاری پر آنے والی لاگت کے بارے میں بھی ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا“-

“ اس جھنڈے کو نصب کرنے کے دوران ان تمام باتوں کا خیال رکھا جائے گا جن کی وجہ سے بھارت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-
 

image


دوسری جانب بھارت کی جانب سے نصب کیا جانے والا بلند ترین پرچم اب تک تین بار پھٹ چکا ہے جس کی وجہ تیز ہوائیں بتائی جاتی ہیں- 360 فٹ اونچے پول پر نصب کیا جانے والا بھارتی پرچم 120 فٹ لمبا اور 80 فٹ چوڑا ہے-

لیکن بار بار پھٹنے کی وجہ سے بھارتی حکام کو ایک ماہ کے عرصے میں تین بار سوا لاکھ انڈین روپے کی لاگت سے تین بار پرچم کو تبدیل کرنا پڑا ہے۔ جس کے بعد بھارت کو مقامی سطح پر تنقید کا سامنا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ یا تو معیاری جھنڈا بنایا جائے یا پھر تکنیکی مسائل کو حل کیا جائے تاکہ بار بار ایسے واقعات رونما نہ ہوں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan has announced to hoist its national flag atop 400-foot flagpole at Wagah border. Pak govt has already begun preparations for the project and started clearing the space by cutting down trees. If hoisted successfully, the flag would be the 8th tallest flag in the world.