زہریلے سانپوں اور مگرمچھوں سے بھرپور گھر دریافت

آپ نے ہمیشہ صرف ایسے گھروں کے بارے میں سنا ہوگا جس کے رہائشی انسان اور زیادہ سے زیادہ پالتو جانور ہوتے ہیں- تاہم لاس اینجلس میں گنجان آبادی کے درمیان واقع ایک ایسے خوفناک گھر کا انکشاف ہوا ہے جس کے رہائشی سانپ اور مگرمچھ ہیں-
 

image


جی ہاں Calif کے علاقے Thousand Oaks میں ایک ایسا گھر سامنے آیا ہے جس میں لاتعداد زہریلے ترین سانپ٬ مہلک رینگنے والے جانور اور مگرمچھوں سے بھرا ایک تالاب موجود ہے-

درحقیقت اس گھر کے پڑوس میں واقع گھر کے مالک نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا کہ اس نے اپنے گھر کے ایک حصے میں خوفناک کوبرا سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا ہے- اور یہ دوسری بار ہوا ہے کہ اس خوفناک گھر سے کوئی سانپ نکل کر بھاگ کر کسی دوسرے گھر میں داخل ہوا ہے-

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ “ اگرچہ اس خوفناک گھر کے مالک کے پاس ان جانوروں کو رکھنے کا اجازت نامہ موجود ہے لیکن انہیں رکھنے کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے“-

“ ان خطرناک اور مہلک جانوروں کو نہ صرف آبادی کے درمیان واقع گھر میں رکھا گیا بلکہ اس گھر کا پڑوس بھی آباد تھا- اس اعتبار سے یہ جانور یقینی طور پر دیگر آبادی کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں“-
 

image

حکام جب اس گھر میں داخل ہوئے تو ان کا سامنا متعدد زہریلے سانپوں٬ رینگنے والے جانوروں اور ایک ایسے تالاب سے ہوا جس میں 8 مگرمچھ موجود تھے-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Animal control officers served a search warrant in Thousand Oaks, Calif. and found several venomous snakes, deadly reptiles and a pool of alligators. A neighbor alerted authorities after a cobra escaped the house and was found slithering across the property of the adjacent house. The neighbor ran over the snake with his car before placing the call. This was the second time a venomous snake had escaped and entered someone else's property.