VIVO کی پاکستان آمد٬ دوسرے برانڈز کے لیے خطرے کی گھنٹی

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی بھی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے- کوئی بھی ترقیاتی کام جس میں دونوں ممالک شامل ہوں یا دونوں ممالک کے برانڈز شامل ہوں خبروں کی زینت ضرور بنتے ہیں-

VIVO ایک مشہور چینی ٹیکنالوجی برانڈ ہے جس نے سال 2011 میں اسمارٹ فون کی پیدوارا کا آغاز کیا- اس سے قبل یہ کمپنی ٹیلی فون ہینڈ سیٹ اور فیچر فون بنانے میں مہارت رکھتی تھی-

ذرائع کے مطابق VIVO چین کا تیسرا بڑا مشہور اسمارٹ فون برانڈ ہے جو کہ اب پاکستان میں 5 جولائی کو لانچ ہونے جارہا ہے- یہ برانڈ عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے- اس برانڈ کی 2016 میں 80 ملین کی ریکارڈ فروخت قابلِ ذکر ہے-

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (IDC) کے 2016 کے تیسرے کوارٹر کی رپورٹ کے مطابق VIVO دوسرا بڑا اسمارٹ فون ہے جو چین کی مارکیٹ میں 16.7 فیصد شئیر حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے-

img


پاکستان میں 136 ملین موبائل صارفین موجود ہیں جو کہ تمام موبائل کمپنیز کے لیے خوش آئند بات ہے- یہی وجہ ہے کہ تمام پرانی اور نئی موبائل فون کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کرنے کے لیے بیتاب ہیں-

VIVO نے حال ہی میں تین اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروائے ہیں- یہ تمام فون اپنے بہترین اور جدید فیچرز٬ سیلفی کیمرہ ٬ Funtouch OS کی بدولت خاصی اہمیت کے حامل ہیں-

VIVO کے V5S, Y55S اور Y53 پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں VIVO کے اپنے مراکز کے ذریعے دستیاب ہوں گے-

Vivo Y55s Specifications

img


Vivo Y53 Specifications

img


Vivo V5s Specifications

img

Total Views: 3739

Reviews & Comments