جلد ہوگا پاکستان میں 5G ٬ دنیا کا پہلا ملک

آج انٹرنیٹ پاکستان میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں ہونے والے اضافے میں سب سے بڑا کردار اس کی رفتار کا ہے- کچھ عرصہ قبل جب پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی سہولت متعارف کروائی گئی تو ایک تہلکہ مچ گیا-
 

image


تاہم اب جلد ہی پاکستان میں 5G انٹرنیٹ کی سہولت بھی متعارف کروائی جانے والی ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان دنیا کا پہلا 5G کا تجربہ کرنے والا ملک بھی بن جائے گا-

یہ انکشاف حال ہی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر انوشہ رحمان نے فور جی اسپیکٹر کے لائسنس کے حوالے سے منعقد ایک کانفرنس میں کیا-

انہوں نے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا کہ پاکستان جلد ہی فائیو جی ٹیکنالوجی حاصل کر لے گا- اور حکومت سال 2021 میں فائیو جی متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کردے گی-
 

image

وزیر انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ “گزشتہ 4 سالوں کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.7 ملین سے بڑھ کر 44 ملین تک پہنچ گئی ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Minister of State for Information Technology and Telecommunication Anusha Rahman said on Saturday that Pakistan would become the first country in the world to test 5G technology. The minister was addressing a press conference in connection with the award of 4G spectrum license, where she expressed hope that Pakistan would soon acquire the technology.