مکشپوری ٹاپ٬ پاکستان میں موجود پریوں کی سرزمین

مکشپوری ایک ایسا بلند ترین اور دلچسپ پہاڑ ہے جو کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں پائی جانے والی نتھیا گلی کی پہاڑیوں میں واقع ہے- اسے مکشپوری ٹاپ کہا جاتا ہے اور یہ 2800 میٹر بلند پہاڑ ہے- آپ مری جائیں لیکن اس مکشپوری ٹاپ کی سیر کو نہ جائیں تو سمجھیں آپ کا یہ سیاحتی سفر نامکمل ہے- بنیادی طور پر سیاح یہاں تک پہنچنے کے لیے اسلام آباد کے راستے سے آتے ہیں کیونکہ یہ اسلام آباد کے شمال میں 90 کلومیٹر کے فاصلے پر نتھیا گلی کے علاقے میں ڈونگا گلی کے اوپر واقع ہے- مکشپوری ٹاپ کی خوبصورتی اور سحر انگیزی دیکھتے ہوئے اگر اسے پریوں کا دیس کہا جائے تو بھی کچھ غلط نہ ہوگا-
 

image
مکشپوری ٹاپ ایک ایسا پہاڑ ہے جو جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور ان جنگلات میں کئی اقسام کے قیمتی درخت موجود ہیں جن میں شکر کے درخت٬ شاہ بلوط اور صنوبر کے درخت شامل ہیں-
 
image
اس خوبصورت سیاحتی مقام پر بھی ہریالی پائی جاتی ہے جبکہ یہاں بڑی تعداد میں مویشی بھی موجود ہیں- اس کے علاوہ اس پہاڑ پر واقع تالابوں کا پانی انتہائی شفاف ہے-
 
image
اگر موسم صاف ہو تو آپ مکشپوری ٹاپ سے نانگا پربت کی بلند ترین چوٹی کا سحر انگیز نظارہ بھی کرسکتے ہیں-
 
image
مکشپوری ٹاپ نامی یہ پہاڑ ایوبیہ نیشنل پارک کا حصہ ہے٬ یہی وجہ ہے اس مقام تک پہنچنے کے دوران آپ پارک کے بھی دیگر حسین اور دلچسپ نظارے کرتے جاتے ہیں-
 
image
مکشپوری سنسکرت زبان کا لفظ ہے جو کہ بنیادی طور پر دو لفظوں سے مل کر بنا ہے- ایک لفظ مکشا ہے جس کے معنی آزادی کے ہیں جبکہ دوسرا لفظ پوری ہے اور اس کا مطلب قصبہ ہے-
 
image
مکشپوری کی بلند ترین چوٹی پر کھڑے ہو کر سرکل بکوٹ٬ دریائے جہلم٬ باغ ضلع٬ مری تحصیل اور اسلام آباد کا بھی حسین نظارہ کرسکتے ہیں-
 
image
مکشپوری ٹاپ پر آپ کو ہر طرف بندر٬ رنگ برنگی تتلیاں یا پھر مویشی دکھائی دیں گے-
 
image
اس جگہ کے سحر انگیز نظارے اور یہاں کا پرسکون ماحول اسے تفریح کے حوالے سے ایک شاندار اور دلچسپ مقام بناتے ہیں-
 
image
اس وقت کا ایک دلکش منظر جب مکشپوری ٹاپ نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہوتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Nathia Gali is a charming mountain resort in Hazara, Khyber Pakhtunkhwa. There is a mountain peak near Nathia Gali that reaches the height of 9,200 feet; it is called Mukshpuri. Your trip to Murree won’t be complete if you have not seen Mukshpuri Top. Here is a little glimpse of the fairy land!