سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے جدید فیچرز اور قیمت سے متعلق چند افواہیں

سام سنگ ایک مرتبہ پھر اپنے نئے اسمارٹ فون اسمارٹ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے ساتھ اپنی نوٹ سیریز کی دنیا میں شاہانہ انداز سے قدم رکھنے جا رہا ہے- دو سال قبل سام سنگ کی ساکھ کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا تھا جب اس کا متعارف کروایا گیا سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 بیٹری حادثات کے رونما ہونے کی وجہ سے بری طرح ناکام ہوگیا تھا- تاہم سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے بارے میں افواہوں کی صورت میں چند ایسے قابلِ ذکر انکشافات ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سام سنگ نے اپنے صارفین کو خوش کرنے اور ان پر اپنا اعتماد بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے-

img


Samsung Galaxy Note 8 Rumored Specs
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کا ڈسپلے curved Super AMOLED سے آراستہ ہونے کے علاوہ 2960 بائے 1440 ریزولیشن کا مالک ہوگا- نوٹ 7 کے مقابلے میں اس اسمارٹ فون کا اسکرین سائز بھی بڑا ہوگا- نوٹ 7 کا اسکرین سائز 5.7 انچ تھا جبکہ متوقع طور پر نوٹ 8 کا اسکرین سائز 6.3 یا 6.4 انچ ہوگا جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ اسمارٹ فون 4K Ultra HD اسکرین کا حامل بھی ہوگا- رپورٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 8 میں متعدد تکنیکی حدود ہیں لہٰذا اس میں فنگر پرنٹ اسکینر کا استعمال بھی نہیں کیا گیا-

گردش کرتی افواہوں کے مطابق اس نئے اسمارٹ فون میں جدید اسنیپ ڈریگن 835 چِپ سیٹ یا پھر اپ گریڈڈ اسنیپ ڈریگن 836 چِپ سیٹ نصب ہوگا- اور اس اسمارٹ فون میں سام سنگ کی جانب سے Exynos 8895 پروسیسر کے نصب کیے جانے کی توقع بھی کی جارہی ہے جو اسے انتہائی طاقتور بنا دے گا-

img


اس کے علاوہ یہ نیا اسمارٹ فون 4 جی بی یا پھر 6 جی بی ریم سے آراستہ ہوسکتا ہے- رپورٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 8 کے عقب میں dual-camera موجود ہوگا جس میں سے ایک 12 میگا پکسل wide-angle lens کا حامل اور دوسرا 13 میگا پکسل telephoto lens کا حامل ہوگا- اس کے علاوہ اس اسمارٹ فون میں بہترین سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرا بھی میسر ہوگا-

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے ساتھ بھی نوٹ 7 جیسے بیٹری پھٹنے کے واقعات پیش آئیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے- سام سنگ نے اس بار انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرے گا کیونکہ نوٹ 7 میں بیٹریوں کے دھماکے سے پھٹنے کے باعث نہ صرف سام سنگ کی ساکھ کو نقصان پہنچا تھا بلکہ اسے مالیاتی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا-

img


Rumored Price in Pakistan
گزشتہ پیش گوئیوں کی مانند ایک یہ پیش گوئی بھی کی جارہی ہے کہ گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت انتہائی بلند ہوگی جس کی وجہ اس میں موجود جدید فیچر ہیں- متوقع طور پر پاکستان میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت 80 ہزار روپے ہوگی-

Rumored Launch Date
میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 رواں سال 26 اگست کو متعارف کروایا جائے گا-

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے-

Total Views: 6483

Reviews & Comments