ناقابلِ یقین حقائق٬ زرافہ کی زبان سے آئن اسٹائن کے دماغ تک

ہم سب دنیا کے مختلف شعبوں سے متعلق معلومات اور حقائق جاننے کا شوق رکھتے ہیں- اور اکثر ہمارے علم میں آنے والے حقائق یا تو دلچسپ ہوتے ہیں یا پھر ہمارا دنیا کو دیکھنے کا نظریہ ہی بدل دیتے ہیں- ہماری یہ دنیا دلچسپ اور انوکھی معلومات سے بھرپور ہے اور ہم اکثر سے واقف بھی ہوتے ہیں لیکن پھر بھی متعدد حقائق ایسے ہیں جو اب بھی ہمارے علم میں نہیں- ایسے ہی دنیا سے متعلق چند ناقابلِ یقین حقائق کے بارے آج آپ ہمارے اس آرٹیکل میں بھی جانیں گے جو یقیناً آپ کے علم میں اضافہ کریں گے-


زرافہ٬ زبان سے کان کی صفائی
زرافے گردن کی مانند زبان بھی لمبی رکھتے ہیں- ان کی زبان کی لمبائی 20 انچ تک ہوتی ہے- یہ اپنی زبان کی مدد سے نہ صرف بلند درختوں سے غذا حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اسے اپنے کان کی صفائی کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں-

image


تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کے خواب
193 کالجوں کے طلبا پر کی جانے والی ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو دکھائی دینے والے واضح خواب انہیں جاگنے کے بعد بھی یاد رہتے ہیں-

image


گرینیڈ کا زیرِ آب دھماکہ
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ زیرِسمندر پھٹنے والا گرینیڈ زمین کے مقابلے میں آپ کو زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے- اگر انسان کا سامنا زیرِ آب گرینیڈ بم سے ہوجائے تو یہ پھٹنے کی صورت میں یہ انتہائی دباؤ کے ساتھ جھٹکا پیدا کرتا ہے جس سے انسان کے نہ صرف پھیپھڑے چور ہوجاتے ہیں بلکہ دماغ بھی مفلوج ہوجاتا ہے اور اس کی موت واقع ہوسکتی ہے-

image


والد کی لاش کو 13 سال فریزر میں رکھنے والا جاپانی
ایک جاپانی نوجوان نے اپنے والد کی لاش کو 13 سال تک فریزر میں اس یقین کے ساتھ چھپائے رکھا کہ ایک روز ضرور اس کے اندر زندگی واپس لوٹ آئے گی- تاہم پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے اس لاش کو برآمد کرلیا لیکن نوجوان پر کسی قسم پر کوئی مقدمہ قائم نہیں ہوا کیونکہ اس نے کوئی قانون نہیں توڑا تھا-

image


ایفل ٹاور کی بلندی میں تبدیلی
ہر موسم گرما میں thermal expansion کی وجہ سے ایفل ٹاور کی بلندی میں 6.75 انچ کا اضافہ ہوجاتا ہے- اور جیسے ہی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوتی ہے اور سورج نیچے جاتا ہے تو ایفل ٹاور کی بلندی بھی واپس کم ہوجاتی ہے-

image


مارک زکربرگ اور وِن ڈیزل دوست
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار ون ڈیزل کی ملاقات فیس بک پر ہوئی جس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بن گئے- زکر برگ وِن ڈیزل کے بہت بڑے پرستار ہیں اور ہمیشہ ان کے کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں-

image

مکھی کے ڈنک سے جوڑوں کے درد کا آرام
محققین نے دریافت کیا ہے کہ مکھی کے ڈنک میں موجود زہر کی مدد سے جوڑوں کی سوزش سے کسی حد جھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے- امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس زہر کے ذریعے ایسا علاج دریافت کرلیا جائے گا کہ اس مسئلے کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہوسکے گا-

image

آئن اسٹائن کا دماغ
جب تحقیق دانوں نے البرٹ آئن اسٹائن کے دماغ کا مشاہدہ کیا تو یہ انکشاف سامنے آیا کہ آئن اسٹائن کے دماغ کا ایک مخصوص حصہ دیگر انسانوں کے دماغ کے مقابلے میں 15 فیصد اضافی چوڑا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We all love random and amazing facts. Some can bring out a good chuckle, while others might change the way we see the world. Whether you’re working on your Trivial Pursuit game or need an anecdote for a party, it never hurts to learn something new. Well, we’ve put together a nice list for you to get started. Here are some Amazing Facts You’ll Want To Know.