مناجات بحضور رب العالمین

عنوان :۔ مناجات بحضور رب العالمین
تحریر :۔ عبیداللہ لطیف
اے رب ذوالجلال ! ہم ہیں عاجز بندے تیرے گنہگار
کر بیٹھتے ہیں گناہ اس آس پہ کہ تو ہے معبود ہمارا غفار
اے ہمارے مالک !کر دے معاف ہمیں ہم ہیں اپنے گناہوں پہ بڑے شرمسار
ہمیں بچا غیروں کے آگے سوال کرنے سے کیونکہ تو ہے ہمارا پروردگار
اے ہمارے خالق و مالک ! کرتے ہیں ہم دعا نہایت عاجزی سے سربسجود ہو کر
کرنا قبول دین اسلام کے لئے ہماری ان کاوشوں کو اور بچانا ہمیں بننے سے ریاکار
یاالٰہی عطاکر ہمیں وہ رزق جو ہو بابرکت اور حلال
ساتھ دے توفیق ہمیں نہ اکتائیں خرچ کرنے سے تیری راہ میں کیونکہ تو ہے ہمارا کردگار
اے ہمارے مالک ! دے جنت ہمارے والدین کو جنہوں نے کی ہماری پرورش سہہ کر تکلیفیں بے شمار
الٰہی ! جوہیں محروم اولاد کی نعمت سے عطا کر ان کو نیک صالح بیٹیاں اور پسر برخوردار
اے شفاء دینے والے کر ہر اس شخص کو عطا شفاء جو رہتا ہے بیمار
اے ہمارے مشکل کشا !کردے حل ہر پریشان حال کی مشکل
کرکے دور پریشانیاں ہم سے کر ہمارے حالات سازگار
جو ہیں پریشان اپنے کاروبار سے الٰہی اسے تو عطا کر بہتر روزگار
اے غفور الرحیم کردے معاف خطائیں اور غلطیاں ساری ہماری
ہاتھ باندھے تیرے حضور کرتے ہیں یہ التجا بندے تیرے عاجز گنہگار
ہے عرض تیرے حضور عبید کی نہیں ہم اس قابل کہ پورا اتر سکیں تیری آزمائشوں پہ
اور نہیں ہے در کوئی ہمارے پاس تیرے سوااسی لئے ہیں ہم صرف تیرے رحم کے طلبگار
ہے آرزو اور تمنا بس اک یہی کہ بروز قیامت ہم بن سکیں تیرے حبیب ﷺ کی شفاعت کے حقدار
پییں جام بھر بھر کے حوض کوثر کے خاتم الانبیاء ﷺ کے دست مبارک سے
اور دوڑ کر گزریں پل صراط سے نہ چھوسکے ہمیں جہنم کی ہوا اور مل جائے جنت کے باغ وبہار
عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 198297 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.