ہر پاکستانی کا نام اک پیغام

اے میرے پیارے ہموطن !گر تو چاہتا ہے دل سے اسلام کا نفاذ وطن عزیزمیں
تو اپنا امانت و دیانت اور شجاعت کو ساتھ پیدا کر اپنے اندر جزبہ حب الوطنی کا
گر نہیں روتا تیرادل وطن عزیز بڑھتی ہوئی رشوت و سفارش اور جھوٹ پر
گر ہیں بند آنکھیں تیری وطن عزیز میں بدامنی اور دہشگردی پرتو سمجھ لے فقدان ہے تجھ میں حب الوطنی کا
تھی اس ملک کی بنیاد کلمہ توحیدورسالت اور بنانا تھامیرے قائد جناح نے اسے اسلام کی تجربہ گاہ
لیکن اک مخصوص گروہ برگشتہ کر کے ہمیں دین اسلام سے دیا ہے سبق نظریہ پاکستان سے دشمنی کا
اے میرے عزیزو! اٹھو ہمت کرو اور اکھاڑدو اس ملک سے تکفیریت اور لادینیت کے پودے کو جڑسے
کرو خاتمہ لسانیت اور فرقہ واریت کااور کرو اسلام پر مکمل عمل تا عام ہوسکے پیغام حب الوطنی کا
اے میرے ہموطن !سوچ ذرا گر تو کررہاہے کھوکھلااس دیس کی جڑوں کو مہنگائی، سفارشرشوت ستانی سے
پھر بھی کرے تو دعوی وطن سے محبت کا کیا تیرے قول و فعل میں تضاد سے ہوتانہیں اظہار وطن دشمنی کا
گر تو چاہتا ہے یہ وطن رہے تاقیامت خوشحال اور قائم ودائم اور ختم ہو اس سے دور بدحالی
تو پھر کر یہ عہد کہ نہیں کرے گا میرٹ کا استحصال تو یقین جان ہوگا شروع اس سے اک نیادور ترقی کا
ہاں ببانگ دہل کہتا ہے عبید تجھے کر پیدا اپنے اندر دین اسلام سے محبت اور لگن وطن کی حفاظت کی
اور کر یہ عہد کہ دے کر ہر طرح کی قربانی ختم کرے گا اس پاک وطن یہ دور جان کنی کا
کر دےآج یہ اعلان عام اور عملی اقدام اس پاک مٹی سے محبت کے عالم میں
کرے گا توختم اس ملک سے دہشت گردی و بدامنی کواورنہیں رہنے دے گا کوئی سبب ملک دشمنی کا
دے دے پیغام تو وطن دشمنوں کو کہ قیام وطن کی خاطرپیش کی تھیں ہم نے بیشمار قربانیاں
کی تھیں پامال عصمتیں ہماری،ہوئے تھے قربان سب پیروجوان ،بنایا تھامسکن دشمن نے بچوں کے سروں کو نیزے کی انی کا
آج پھر مانگتا ہے یہ وطن تجھ سے اپنے تحفظ اور نظریہ پاکستان کی خاطر قربانی
اسی لیے میں کہتا ہوں میرے دوست !تو بن جاں نثار وطن اور پیداکر اپنے اندر جزبہ حب الوطنی کا
اے مسلم نوجواں !ہے فرض تیرا دینی وملی کہ تو کرے حفاظت اپنے اقلیتی ہموطنوں کی
پھنس کر دشمن کی چال میں نقصان پہنچاکر ان کی عبادتگاہوں کوکبھی نہ کرنا سامان ان کی دل شکنی کا
کہتاہوں میں اپنے اقلیتی ہموطنوں سے بھی کرو ختم تعلق دشمنان وطن انڈیا،اسرائیل ،امریکہ سے تم بھی
یہ وطن ہے تمہارابھی اسی بناپر ہو تم ہمارے بھائی اس لئے کرو عہد تم بھی وطن کی حفاظت اور حب الوطنی کا
ہے پیغام میرا میرے پاک وطن کے دشمنوں کوبھی کریں ہم تمہاری ہر سازش ناکام
ہم سب اتحاد واتفاق سے چکھائیں گے تمہیں بھرپور مزہ پاکستان دشمنی کا
یاد رکھو! انڈیا،امریکہ واسرائیل نہیں ہوگے تم کبھی کامیاب و کامران
رہے گایہ میراوطن تا قیامت زندہ باد وپائندہ باد نہیں کرسکوگے تم کبھی بھی اپنے پورے خواب
ہیں ہم پاسباں اس پاک وطن کے اور ہے محافظ رب ذوالجلال اس کا جو نہیں پنپنے دے گا پودا وطن دشمنی کا
ہے ہماراعہد اپنے خالق و مالک سے بھی یاالہی !تیری ہی توفیق سے ہم کریں گے دشنمن کو ناکام و نامراد
اسی لئے میرے خالق توکبھی بھی نہ پڑنے دینا ماند ہمارے دلوں سے اسلام کی محبت اور جزبہ حب الوطنی کا
 
عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 198295 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.