یہ ایک ننگا سچ ہے

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
آج ایک آئل ٹینکر الٹا اور لوگ اکھٹے ہو گئے بجائے بچاؤ کے اقدامات کرنے کے سب تیل جمع کرنے لگ گئے ۔اسی دوران آگ بھڑک اٹھی اور سینکڑوں افراد لقمہ ء اجل بن گئے۔

کسی نے یہ نہ سوچا کہ یار یہ تیل بہت جلد آگ پکڑ لیتا ہے اس کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جائے۔نہیں لالچ کے اندھے لوگوں برتن لے کر تیل جمع کرنے لگے۔ اموات کا افسوس اپنی جگہ مگر ننگا سچ یہ ہے کہ یہ سب لالچ اورحرام خوری کا نتیجہ ہے ۔نہ خوف خدا ہے نہ خوف آخرت ۔ لالچ کے اندھے لوگ ۔ٹینکر الٹا تو سب تیل جمع کرنے لگ گئے جانتے ہوئے کہ یہ حرام ہے ۔کیونکہ وہ کسی اور کی ملکیت ہے آپ جب تک پیسے نہ دیں آپ کیلئے حرام ہے ۔مگر حرام حلال کو ن دیکھتا ہے ۔آپ مجھے گالیا ں دیں گے مگر تلخ حقیقت یہ ہے کہ سب آپ کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔اگر لوگ بچاؤ کے اقدامات کر تے تیل کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے تو آگ نہ لگتی اور جانی نقصان نہ ہوتا ۔ مفت کا مال ہڑپ کرنے کے چکر میں سینکڑوں لوگ جان کی بازی ہار گئے۔آگ ٹینکر الٹنے کے ایک گھنٹہ بعد لگی تھی۔مطلب اگر لالچ نہ اندھا نہ کیا ہوتا تو بچاؤ کی صورت ممکن تھی-
 
Hamid Raza
About the Author: Hamid Raza Read More Articles by Hamid Raza: 20 Articles with 19291 views i am Electrical in engineer with specialization in Power... View More