حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لاکھوں درود و سلام

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ نام انکھو ں کے سامنے آے تو انکھوں کو ٹھندک محسوس ہوتی ہے آپ دونوں جہانوں کے سردار ہیں آپ امام الانبیاء ہیں آپ صادق اور امین ہیں آپ تمام انسانوں کیلیے قیامت تک عملی نمونہ ہیں آپ کے بغیر دین ادھورا ہے اپ سے پیار کیے بغیر ایک مسلمان کی زندگی ادھوری ہے آپ کے صدقے یہ دنیا بنی ہے اور یہ دنیا چل رہی ہے آپ کے صدقے ہماری شکلیں نہیں بدلیں آپ کے صدقے ہمیں دین اسلام ملا وہ دین جس نے جہالت کے بتوں کو پاش پاش کیا جس نے عورت کو وہ مقام دیا کہ جنت اسکے قدموں تلے رکھ دی اپ نے انصاف کا بول بالا کیا آپ نے مساوات کا درس دہا آپ نے جو کہا کرکے دکھایا آپ خود فاقوں سے. زندگی گزاری مگر کسی بھوکے کو گھر سے بھوکا نہین جانے دیا آپ نے مہمان نوازی کرکے دیکھای اپ نے رشتوں کی پہچان اور عزت کرکے دیکھای اپ نے کسی کو بد دعا نہ دی اپ چودہ سوسال پہلے امت کی بحشش کیلے سجدوں میں روے آپ نے کفار مکہ کی طرف سے ملنے والی ہر تکلیف کو صبر سے برداشت کیا آپ نے وطن کی جدای کو ہجرت مدینہ کے وقت صبر سے برداشت کیا آپ ہر لحاظ سے نمونہ ہیں اپ پر لاکھوں درود و سلام ہو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری مال جایداد اولاد سب کچھ اپ کے نام پر قربان. اور اج تک ہم جو سو اہم ترین شحصات کی انگریز لسٹ جاری کرتے ہیں آپ کا نام سرفہرست ہوتا ہے اپ یتیموں کے والی تھے اپ. غریبوں کے سر پر ہاتھ رکھنے. والے تھے آپ. کی تعریف لکھنے کے قابل ہم کہاں سارا قرآن اپکی تعریف بیان کررہا ہے اور آپ کی سیرت پر اگر ہم عمل کرنا شروع کردین تو پل بھر مین ہمارے مسایل حل یوسکتے ہیں. مسلم حکمران آپ کے طرز حکمرانی کو اپنا لیں تو پل بھر مین مسلمانوں کے مسایل حل ہو سکتے ہیں اپ اور اپ کی ال سادہ زندگی گزار کر گے اور اپنی امت کیلیے مثالیں چھوز. گے. مگر ہم راہ راست سے بھٹک گے ہمارا وطن عزیز ہو یا باقی اسلامی ریاستیں سب اسلام پر اج سے عمل شروع کردین سب سنت ہر عمل شروع کردین. تو پوری مسلم امہ کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لاکھوں کروڑوں اربوں درود وسلام. یااللہ اس عظیم ہستی کے صدقے جب سانس نکلے تو لبون ہے کلمہ طیبہ ہو آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 302977 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More