سال 2017: دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں٬ قیمت کا اندازہ لگانا ناممکن

آج کے دور میں گاڑی ہر فرد کی ضرورت بن چکی ہے مگر یہ موجودہ وقت کا سب بڑا اور مہنگا شوق بھی ہے- قیمتی سے قیمتی گاڑی رکھنا سٹیٹس سبمن بن چکا ہے٬ دنیا کی کئی بڑی کمپنیاں ہر سال بےشمار گاڑیاں نئے اور منفرد ڈیزائنز کے ساتھ متعارف کرواتی ہیں جن کے انجن کی طاقت اور ان میں موجود مختلف سسٹمز کی جانب خصوصی توجہ دی جاتی ہے- ہم یہاں سال 2017 کی دنیا کی چند مہنگی ترین گاڑیوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جن کی قیمت کئی ملین ڈالر ہے- اس کی وجہ ان گاڑیوں کی خوبصورتی٬ رفتار اور ان کا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونا ہے-


Koenigsegg CCXR Trevita
اس خوبصورت کار کی قیمت 4.8 ملین ڈالر ہے- اس گاڑی کی اتنی زیادہ قیمت کی ایک وجہ اس پر کی جانے والی ہیروں کی کوٹنگ ہے- اس گاڑی میں 1,004 ہارس پاور کی طاقت کا حامل انجن نصب ہے جو اسے مزید مہنگا بناتا ہے-

image


Lamborghini Veneno
گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی automaker نے یہ گاڑی اپنی 50 ویں سالگرہ پر بنائی تھی- اس کار کی قیمت 4.5 ملین ڈالر ہے- دلچسپ بات یہ ہے کا اس گاڑی کا نام ہسپانوی الفاظ پر مشتمل ہے جس کے معنی زہر کے ہیں- یہ ایک تیز رفتار کار ہے جو کہ صرف 2.9 سیکنڈ کی مختصر مدت میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے-

image


W Motors Lykan Hypersport
اس دلچسپ ڈیزائن حامل کار کی قیمت 3.4 ملین ڈالر ہے- یہ مہنگی ترین کاریں ابو ظہبی کی پولیس کے زیرِ استعمال ہیں- یہ بھی ایک انتہائی تیز رفتار کار ہے جس میں 770 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- یہ کار صرف 2.8 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جاپنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image


Bugatti Veyron
یہ نہ صرف دنیا کی سب سے تیز رفتار کاروں میں سے ایک ہے بلکہ اس کا شمار دنیا کی مہنگی ترین کاروں میں بھی ہوتا ہے- اس گاڑی کی قیمت 3.4 ملین ڈالر ہے اور یہ 254 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے- اس گاڑی کی باڈی کاربن فائبر پر مشتمل ہے-

image


Ferrari Pininfarina Sergio
خوبصورت اور منفرد ڈیزائن کی حامل اس گاڑی کی قیمت 3 ملین ڈالر ہے- کمپنی کی جانب سے ایسی صرف 6 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں- اس گاڑی میں 562 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- یہ گاڑی Ferrari 458 Spider کا دوبارہ ڈیزائن کردہ ورژن ہے-

image


Pagani Huayra
اس گاڑی کی قیمت 2.6 ملین ڈالر ہے اور اسے سال 2016 میں منعقد ہونے والے جنیوا موٹر شو میں متعارف کروایا گیا- اس کار میں 720 ہارس پاور کا انجن نصب ہے- یہ گاڑی 230 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

image

Ferrari F60 America
اس خوبصورت اور پرکشش گاڑی کی قیمت 2.5 ملین ڈالر ہے- اس گاڑی کو تیار کرنے والی اطالوی کمپنی نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے 10 ماڈل متعارف کروائے- اس گاڑی میں 740 ہارس پاور کا انجن نصب ہے-

image

Bugatti Chiron
اس گاڑی کی قیمت بھی 2.5 ملین ڈالر ہے لیکن یہ خوبصورت ہونے کے علاوہ انتہائی تیز رفتار بھی ہے- اس گاڑی کی حد رفتار 261 میل فی گھنٹہ ہے- اس گاڑی کا تیز رفتار سفر کسی کے لیے بھی یادگار بن سکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The most expensive cars offer so much more than just transportation. They are trophies owned by the 1% of the world. Some models are created for one person alone and only have one buyer of the name plate. We occasionally come across such mind boggling machines in the media too.