چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان

تحریر۔۔۔اصغر علی جاوید بورے والا
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے نئے چیمپئن کا فیصلہ آج ہو گا دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج مورخہ 18جون بروز اتوار لندن کے تاریخی گراؤنڈ اوول میں روائیتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائیگاجسکاکرکٹ کے کروڑوں شائقین بے تابی سے اسکا انتظار کر رہے ہیں فائنل میچ میں دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں بھارت اور پاکستان کا تعلق برصغیر پاک وہندسے ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کھیلنے والی تین ٹیموں بھارت بنگلہ دیش اورپاکستان کاتعلق ایشیا سے تھا دنیائے کرکٹ کے کنگز آسٹریلیا انگلینڈ جنوبی افریقہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہ کرسکی گرین شرٹ کااپنے پہلے میچ میں روائیتی حریف بھارت سے شکست کھانے کے بعد شائقین کرکٹ اور پاکستانی عوام ٹیم کی کارکردگی سے مایوس تھے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کرکٹ نے جس طرح کم بیک کیا اس سے شائقین کرکٹ اور کرکٹ مبصرین کو حیران کردیا ہے قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت سے شکست کے بعد غلطیوں سے سبق سیکھ کر پیچھے کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا جنوبی افریقہ اور سری لنکا کوشکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا انگلینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی چیمپئنزٹرافی کی میزبان انگلینڈ کی ٹیم جو کہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تھی اسے ہوم گراؤنڈ اورکراؤڈ کا ایڈوانٹیج حاصل تھا کو سیمی فائنل میچ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر تہلکا مچادیا نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے انگلینڈ کی تجربہ کار ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اس میچ میں نوجوان باؤلر حسن علی کی نہایت نپی تلی باؤلنگ کی اور تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جنید خان رومان رئیس نے دودو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا حسن علی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیاحسن علی اس وقت چیمپئن ٹرافی کے میچوں میں سب سے زیادہ 10وکٹیں حاصل کر کے سر فہرست ہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں جاوید میاں داد ایشیئن بلڈ مین ظہیر عباس وقار یونس محمد یوسف محمد یونس مصباح الحق اور دیگر نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیم سے شکست کے بعد دیگر میچوں میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے رسائی حاصل کی ہے جو کہ ان کے شاندار مستقبل کی طرف اشارہ ہے اور یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ثابت ہو نگے انہوں نے کہا کہ فائنل میں بھار ت کے خلاف کامیابی کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ ٹیم کو میدان میں آنا چاہیئے ۔

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 468774 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.