پیار اور عزت دونو ں لازم و ملزوم ہیں

کہا جاتا ہے کہ مرد عورت سے پیار تو کرتا ہے مگر اسکو عزت نہیں دیتا میں اس سوچ سے ختلاف کرتا ہوں اس کالم کا یہی موضوع ہے کہ کسی کو بے پناہ عز ت دیئے بغیر پیار کا دعوہ بے بنیاد ہے۔

عمیرہ احمد صآحبہ لکھتی ہیں مرد عورت کو پیار تو دیتا ہے عزت نہیں دیتا۔ میں اس حوالے سے ایک الگ نقطہ نظر رکھتاہوں۔میرے مطابق پیار جیسا مقدس جذبہ بے پناہ عزت وتکریم کے بغیر وجود ہی نہیں رکھتا۔ پیار اسی وقت ہو سکتا ہے جب آپ کے دل میں کسی کیلئے بے پناہ عزت و احترام ہوتا ہے۔

پیار اور عزت دونو ں لازم و ملزوم ہیں۔ پیار اور عزت کا رشتہ روح اور جسم جیسا ہے۔ پیار ایک خوبصورت جسم ہے اور عزت اسکی روح ہے۔عزت دئیے بغیرتو پیار ایک مردہ جسم ہی ہوتا ہے جس کو جلد از جلد دفن کر دینا ہی بہتر ہے۔ پیار تو نام ہی بے انتہا ادب اور بے انتہا عزت کا ہے۔ جہا ں پیار ہوتا ہے وہاں لامحدود عزت و تکریم ہوتی ہے ۔کسی ذات سے پیار کا دعوہ اس وقت تک بے بنیاد ہے جب تک اس ذات کا بے پناہ عزت واحترام اور حد سے زیا دہ ادب نہ کیا جائے ۔ دل کی عمیق گہرائیوں سے کسی ذات کی عزت و تکریم کئے بغیر پیار کا نام لینا پیار کی توہین ہے آپ اس جذبے کو جو چاہیں نام دے لیں مگر اس کو پیار جیسا مقدس عنوان نہیں دیا جا سکتا ۔ایک مرد جب کسی عورت سے پیار کا دعوہ کرتا ہے تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ وہ اس کی بے پناہ عزت و تعظیم کرتا ہے۔ اسے اہمیت دیتا ہے ۔ اسکی ذات کا احترام کرتا ہے اسکا ادب کرتا ہے اس کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے۔اسکے تحشُّم و تجمل میں اضافہ چاہتا ہے۔اسکے تعفُّف وتقدس میں اضافہ کرتا ہے۔ وہ اس کے عزت و وقار کا محافظ ہے وہ کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کر سکتا جس سے اسکی ناموس پہ کوئی حرف آئے۔ وہ اس کو تحزُّن و تحسُّر سے مامون کر دیتا ہے۔ پیار کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کسی کو مہنگے تحائف دئیے جائیں یا خریداری کروا دی جائے یا خرچ کرنے کیلئے پیسے دے دئیے جائیں بلکہ پیار کا مطلب اس کی ذات کا احترام کیا جائے اپنی زندگی میں اسکی اہمیت کا اعتراف کیا جائے اسے وقعت دی جائے ۔ تمام معاملات زندگی خواہ وہ روزمرہ کے معاملات ہو ں یہ اہم معاملات ہوں ان سب میں اسکی رائے اور فیصلے کا احترام کرنا اور اسکی عزت نفس کا خیال رکھنا ہی دراصل پیار کہلاتا ہے ۔ان خوبصور ت شرائط کے متعین ہوجانے کے بعد اب کسی بھی پیار کے دعوے کو جانچنا بہت آسان ہے۔جو انسان جتنا کسی کے عزت ووقار کا خیال رکھتا ہے اس کو جتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ اس ذات سے پیار کرتا ہے ۔عزت ،احترام ،ادب اور اہمیت یہ تمام جزو مل کر جس جذبے کو تشکیل دیتے ہیں اسے پیار کہتے ہیں۔
 

Hamid Raza
About the Author: Hamid Raza Read More Articles by Hamid Raza: 20 Articles with 19250 views i am Electrical in engineer with specialization in Power... View More