ایپل کی سالگرہ اور آئی فون 8 ٬ جدید فیچرز اور خصوصیات

یقیناً ایپل اپنے چند شاندار اور جدید آئی فون ماڈل متعارف کروا کے دنیا بھر کے موبائل صارفین کو دنگ کر چکا ہے جس میں آئی فون ٬6 آئی فون 6 ایس٬ آئی فون 6 پلس٬ آئی فون 6 ایس پلس اور آئی فون 7 شامل ہیں-

تاہم ایپل رواں سال اپنی 10ویں سالگرہ منانے جا رہا ہے اور کمپنی نے اس ایونٹ کو منانے کے حوالے سے کچھ بڑا منصوبہ بنا رکھا ہے- ایپل رواں سال آئی فون 8 متعارف کروانے جا رہا ہے اور اس میں ابھی میں کچھ ماہ کا انتظار باقی ہے-

img


لیکن آئی فون 8 کے متوقع جدید فیچرز اور خصوصیات سے متعلق چند قیاس آرائیوں اور افواہیں انٹرنیٹ پر تیزی سے گردش کررہی ہیں اور انہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فون بھی ضرور تہلکہ مچا دے گا-

ان افواہوں کے مطابق ایپل اس وقت 10 سے زائد پروٹو ٹائپ آئی فون ماڈلز پر تجربات کر رہا ہے- اس لیے ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہمیں کیا دیکھنے کو ملے گا؟ اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس وقت متعدد ڈیوائس کے تجربات اور ان کی افواہوں کا آپس میں ٹکراؤ بھی ہے-

img


آئی فون 8 کی متوقع قیمت
کہا جا رہا ہے کہ ایپل اپنے گزشتہ آئی فون ماڈلز کی مانند آئی فون 8 کی بھی بھاری قیمت مقرر کرے گا- یہ قیمت 850 ڈالر سے 1099 ڈالر کے درمیان مقرر کی جاسکتی ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 89,109 روپے سے 115213 روپے کے درمیان بنتی ہے-

Total Views: 2600

Reviews & Comments