میں سلمان ہوں(٣٨)

دل پگلا کچھ بھی مانگتا ہی نہیں
اس کے سوا کسی اور کو جانتا ہی نہیں
صبح و شام کچھ بھی کہتا ہی نہٰیں
وہ جو نہیں تو کوئی بھی نہیں
کار میں دو افراد کا اضافہ ہو چکاتھا‘‘،،ا ک صحت مند سی خاتون جو کہ مسز مجید تھی،،دوسرا ان کا خوش شکل بیٹا فراز‘‘،،، انتیس سالہ نوجوان،،جو صرف مسکراتا تھا،،جیسے کوئی بولنے کی مشین ہو،،ایسی مشین جو صرف بولتی اور ہنستی ہو،،وہ بار بار روزی کو فیانس کہتا تھا،،مائی فیانس،،مس فیانس،،،یو۔ کے میں رہنے کی وجہ سے بار بار انگلش کے جملےاس کے منہ سے بہت ہی بھلے لگتے تھے،،،وہ سلمان کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا،،بار بار تالی کے لیے وہ سلمان کی توجہ چاہتا تھا،،مگر سلمان کا پورا دھیان سڑک پر تھا،،بہت دنوں بعد وہ ڈرائیو کررہا تھا،،
وہ اس خاتون کی وجہ سے جو اسے روزی کا ہسبینڈ سمجھی تھی،،کافی حد تک ہانپ ساگیا تھا،،مگر دو مہمانوں کی آمد نے اسے ذیادہ جھپنے پر مجبور نہیں کیا،،مسز مجید حیرانی سے چاروں طرف دیکھ رہی تھیں،،روزی بیٹا،،مجھے تو بہت حیرت سی ہو رہی ہے،،پانچ سال بعد پاکستان واپس آئی ہوں،،وہ بھی تمہاری وجہ سے آئی ہوں،،میری ہونے والی بہو کی بہن کی شادی ہے،،،ورنہ میں نہیں آنا تھا،،،روزی مسکرادی،،مام یو مسٹ سے تھینکس تو می،،فراز بیچ میں بولا،،
آئی ایم مین،،،ادر وائز شی شد ناٹ بی یورز فیوچر بہو،،،آخری لفظ بولنے سے پہلے ہی وہ ہنس دیا،،،اوکے تھینکس بیٹا‘‘
مسز مجید نے جان چھڑائی،،جی آنٹی آپ کچھ بتا رہی تھیں،،،ہاں بیٹا،،پانچ سال بعد بھی یہاں کوئی پوزیٹو چینج نہیں آیا
جو پتھر جہاں پڑا تھا وہیں پڑا ہے،،کسی کو کسی بات کی پروا ہی نہیں،،،سیم اولڈ سٹوری،،
فراز نے پیچھے مڑ کے روزی کو دیکھا‘‘،،مس فیانس،،یو ڈونٹ ٹیل می آباؤٹ دس مین،،،اس نے سلمان کی طرف اشارہ کر
کے کہا،،ہی از آ ریلیٹو،،آر،،روزی نے بیچ میں ہی لقمہ دیا،،ہی کین انڈرسٹینڈ انگلش،،،ہی از آ ڈرائیور،،،اوہ،،،فراز نے حیرت کا اظہار کیا‘‘،،
پاکستان نے بڑی ترقی کرلی ہے،،ڈرائیور بھی انگلش جانتے ہیں،،لگتا ہے آپ فارن کا چکر لگا چکے ہو برادر،،،اس نے سلمان کے کندھے پر پھر زور سے ہاتھ مارا،،،ناٹ فارن،،بٹ کین سے یونیورسٹی،،،روزی کی بات نے فراز کی ہنسی کو بریک لگا دیا،،،آہستہ سے بولا،،کول،،کار کریم صاحب کی بڑی سی کوٹھی کے بڑے سے گیٹ سے اندر چلی گئی،
(جاری)
 
Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1194608 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.