Zhang Jian ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنی کے متنازعہ مالک ہیں اور ان کا
دعویٰ ہے کہ وہ “ مستقبل میں دنیا کے سب سے امیر ترین شخص “ ہوں گے- تاہم
حال ہی میں وہ ملائیشیا میں اپنی ایک انوکھی اور پرتعیش دعوت کی وجہ اچانک
خبروں کی زینت بن گئے-
|
|
اس دعوت کا احوال انتہائی عجیب اور دلچسپ تھا- Jian نے اس دعوت کی داخلہ
فیس فی فرد 200 رنگٹ مقرر کی تاہم اس کے علاوہ اس چینی کاروباری شخصیت نے
یہ بھی اعلان کیا کہ جو شخص اپنے بالوں کا رنگ سنہرا کر کے آئے گا اسے مفت
کھانا فراہم کیا جائے گا-
جس کے بعد 4 جون کو منعقد ہونے والی اس انوکھی دعوت میں 1000 سے زائد ایسے
مرد و خواتین نے مفت شرکت کی جنہوں نے اپنے بالوں کا رنگ سنہرا کر رکھا تھا-
یہی ںہیں بلکہ Zhang نے منفرد دکھائی دینے والے چند افراد کے لیے 1000 رنگٹ
نقد انعام کا بھی اعلان کیا- اس موقع پر چند افراد نے چینی تاجر کی حمایت
میں اپنے جسم پر ٹیٹو بھی بنوا رکھے تھے-
|
|
ابتدا میں جب اس انوکھی دعوت کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں تو کوئی
بھی ان کی اصل حقیقت نہیں جان پایا- تاہم گزشتہ روز خود Zhang نے اس پرتعیش
دعوت کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کیا-
بظاہر Chai Leng پارک میں منعقد اس دعوت میں خطے بھر سے لوگ شامل تھے جن
میں سے بعض اپنی ذاتی سواریوں پر جبکہ کچھ پبلک ٹرانسپورٹ کی مدد سے پہنچے
تھے-
|
|
یہ دعوت Zhang کی کمپنی YSLM کے واپس اپنے سنہری دور کی جانب لوٹنے کا ایک
اشارہ تھا- اس کمپنی پر “ جلد امیر بننے “ والی ایک فراڈ اسکیم چلانے کا
داغ لگ چکا ہے- سال 2014 میں Zhang کو 141.8 ملین ڈالر کے فراڈ میں گرفتار
بھی کیا جاچکا ہے- یہ رقم انہوں نے ملائیشیا٬ تھائی لینڈ اور چینی باشندوں
کی جیب سے نکلوائی تھی-
بدقسمتی سے اس بار پھر Zhang کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور جس کے بعد انہیں
چین ڈی پورٹ کردیا جائے گا اور وہاں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی-
|