رمضان المبارک

قدرت کا عظیم تحفہ رمضان المبارک بے شمار رحمتوں برکتوں بھرا یہ مہینہ باعثِ رحمت-مغفرت اور بخشش کا ذریعہ ہے۔

رمضان المبارک
رحمت-مغفرت اور نجات تين عشروں پہ مشتمل يہ اسلامی مہينہ نہ صرف ديگر اسلامی مہينوں کا سردار ہے بلکہ بڑی فضيلت کا حامل ہے.

يوں تو سبھی مہينوں ميں الله پاک نےمسلمانوں کے بہتری اور حکمت رکھی ہےلیکن رمضان المبارک رب کی طرف سے عطا کردہ ايک خصوصی تحفہ ہے جو مہمان بن کر ہماری زندگی ميں بےشمار رحمتيں-برکتيں اور ان گنت نعمتيں و فضيلتيں لے کر آتا ہے۔

يوں تو انسان قریباًپوراسال ہی غفلتوں ،نادانیوں حسد و فساد ،خلش و روشوں ميں گزارتاہےلیکن کیا ہم اس ايک مہینے میں اپنے برے اعمال اور گناہوں ميں لپٹی زندگی کو دھو کر اس با برکت مہینے کی رحمتیں برکتیں اور نیکیاں صحیح معنوں میں سمیٹتے ہیں یا نہیں؟؟

انسان کو الله رب العزت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اشرف المخلوقات یعنی سب مخلوقوں سے افضل بنایا اور سب سےبڑی نعمت "زندگی" عطا کی۔

کیا ہم یہ دی ہوٸی زندگی الله اور اس کے رسول صلی الله علیہ وسلم کےاحکام کےمطابق بھی کر رہے یا نہیں کیا ہم زندگی کےمقصد کو سمجھ پا ٸے ہیں یا نہیں؟؟

کیوں کے یہ زندگی تو محظ ایک دھوکہ ہے فریب ہےایک خواب ہےاور یہ دنیا فانی ایک درسگاہ ہے جس کا کمرہ امتحان محشر ہے ۔
جہاں ہم سب نے ایک دن لوٹ کر جانا ہے جو نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔
قرآن میں لکھا ہے ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔
کیا ہم دیکھتے نہیں کے ہم سے پہلے لوگ کہاں چلے گئےاوا واپس نہ آئےکبھی
مختصر بیان کرنا چاہوں بھی تو نہیں کر سکتا اس ایک مہینےرمضان المبارک کے فضائل
زندگی کی کتاب میں بہت کچھ ہے سیکھنے کو شاید زندگی مکمل ہو جائےمگر انسان مکمل نہیں ہو پاتا
میری ارض ہے میرے تمام بھائیوں بہنوں ماؤں بزرگوں سےکے خدارا اس ماہِ رمضان کی فضیلت کو پہچانیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ وقت کی پابندی سے چلا جائےگا لیکن ہم نےاس سے بخشش طلب کرنی ہے
اس مالکِ حقیقی کو راضی کر لیں
بخشوا لیں گناہوں کو
سمیٹ لیں رحمتیں بے شمار اس رب کی
پالیں نجات کا تحفہ اس مالکِ حقیقی سے۔
کیونکہ اس مہینے میں تمام رحمتوں ،برکتوں اور جنت کے دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے اور جہنم کی آگ نہیں جلائی جاتی

شیطانی جنات اور تمام دوسری طاقتیں جکڑ دیں جاتی ہیں اور یہ بھی صرف ہم انسانوں کے لیےتاکہ ہم با آسانی اپنے رب کو پا لیں نجات طلب کر لیں منا لیں مالک کو۔۔
دعا گو ہوں سب کے لیے

Muhammad Murad Malik
About the Author: Muhammad Murad Malik Read More Articles by Muhammad Murad Malik: 2 Articles with 1952 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.