یومِ تکبیر٬ 10 ایسی چیزیں جو پاکستان کو عظیم بناتی ہیں

 

یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو پاکستان میں ایک قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے-19 سال قبل 28 مئی 1998 کے دن پاکستان نے 7 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا پر یہ واضح کر دیا تھا کہ اب وہ بھی ایک ایٹمی طاقت بن چکا ہے اور دشمن ہرگز اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش نہ کرے- آج اس اہم دن کی یاد کے اس موقع پر ہم آپ کے سامنے 10 ایسی چیزوں کا ذکر کریں جو اسے دنیا بھر میں عظیم بناتی ہیں اور پاکستانیوں کے لیے فخر کا باعث ہیں-
 

پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہے-
 
پاکستان دنیا کی 11ویں مضبوط ترین آرمی کا مالک بھی ہے-
 
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں آپ چاروں موسموں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں-
 
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن میں متعدد زبانیں بولی جاتی ہیں- پاکستان کے زیادہ تر شہری دو یا دو سے زائد زبانیں بول اور سمجھ سکتے ہیں-
 
کپاس کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے-
 
دودھ کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کو دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
 
پاکستان دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان رکھتا ہے- یہ کان پاکستانی کے صوبہ پنجاب کے علاقے کھیوڑہ میں واقع ہے اور کھیوڑہ ہی کی نام سے جانی جاتی ہے-
 
پاکستان واحد ملک ہے جو مشرقِ وسطیٰ٬ وسطی ایشیا٬ چین اور جنوبی ایشیا کے لیے گیٹ وے کے طور پر اپنی خدمات انجام دے سکتا ہے-
 
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر تخلیق کیا گیا تھا اور پہلی اسلامی جمہوریہ بھی ہے-
 
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے-
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
28 May, 2017 Total Views: 3201 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
Youm-e-Takbeer (Day of Greatness) is celebrated in Pakistan annually on 28 May. 19 years ago, on this day Pakistan successfully detonated seven nuclear devices and became a nuclear power. To commemorate the day, we look at 10 things that make Pakistan so great in today’s 1 min article.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB