موسمِ گرما٬ لیپ ٹاپ کو ٹھنڈا رکھنے کے 5 طریقے٬ تباہ ہونے سے بچائیں

لیپ ٹاپ کا چلتے ہوئے گرم ہونا نہ تو آپ کے لیے اچھا ہے اور نہ خود لیپ ٹاپ کے لیے- لیپ ٹاپ کو انتہائی محدود جگہ پر متعدد پرزے نصب کر کے ڈیزائن کیا جاتا ہے- اب آپ خود تصور کر سکتے ہیں کہ کمپیوٹر کے بےشمار پرزے جب ایک چھوٹے سے ڈبے میں اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تو کیا نتیجہ نکلے گا؟ یقیناً ہر پرزہ کارکردگی دکھانے کے علاوہ کچھ گرمائش بھی پیدا کرتا ہے- اسی گرمائش کو کم کرنے کے لیے لیپ ٹاپ میں پنکھا نصب ہونے کے علاوہ اس کی باڈی میں کچھ خلا بھی پیدا کیے جاتے ہیں تاکہ یہ تپش باہر نکلے- بدقسمتی سے ہمارے پاکستان میں بہت زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے لیپ ٹاپ میں موجود یہ سہولتیں بھی اپنی کارکردگی بہتر انداز میں نہیں دکھا پاتیں- اور اسی وجہ سے گرم موسم میں لیپ ٹاپ بھی اضافی گرم ہونے لگتے ہیں اور آخر خراب ہوجاتے ہیں- ہم یہاں آپ کو چند ایسے طریقے بتا رہے ہیں جن پر عمل کر کے نہ صرف آپ اپنے لیپ ٹاپ کی گرمائش کو کم کرسکتے ہیں بلکہ اسے تباہ ہونے سے بھی بچا سکتے ہیں-


No Laps or Uneven Surfaces
لیپ ٹیپ کو کبھی بھی اپنی گود میں یا ٹانگوں پر رکھ کر استعمال نہیں کرنا چاہیے- اس طرح لیپ ٹاپ کے اندر کی گرمائش باہر نہیں نکل پاتی اور نہ ہی باہر سے ہوا اندر داخل ہوسکتی ہے- اس کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ آپ ہمیشہ لیپ ٹاپ کو اس کے اسٹینڈ پر رکھ کر استعمال کریں- اس کے علاوہ آپ لیپ ٹاپ کو کسی چھوٹی کتاب پر رکھ کر بھی استعمال کرسکتے ہیں تاکہ گرمائش کے نکلنے اور ہوا کے داخلے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو- گرم ہونے سے نہ صرف لیپ ٹاپ کی رفتار سست ہوتی ہے بلکہ کئی پارٹس کے تباہ ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے-

image


Buy a Cooling Pad or Fan It
آپ لیپ ٹاپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے Cooling Pad کا استعمال بھی کرسکتے ہیں اور یہ مارکیٹ میں عام دستیاب ہوتا ہے- تاہم Cooling Pad کی خریداری کا انحصار آپ کے مالی بجٹ پر ہے- متبادل کے طور پر آپ لیپ ٹاپ کے قریب ہی اسٹینڈ پر نصب کوئی چھوٹا پنکھا بھی رکھ سکتے ہیں- یہ تجربہ بھی آپ کے لیپ ٹاپ کی ٹھنڈا رکھنے اور اس کی کارکردگی بڑھانے میں کار آمد ثابت ہوگا-

image


Clean it Inside Out
مٹی گرد تمام الیکٹرونکس اشیاﺀ کی دشمن سمجھی جاتی ہے- اور پاکستانی دھول مٹی کے عذاب سے بخوبی واقف بھی ہوتے ہیں- اگر یہ مٹی آپ کے لیپ ٹاپ موجود رہے گی تو یہ نہ صرف لیپ ٹاپ میں موجود پنکھے کی رفتار کو مثاثر کر سکتی ہے بلکہ ہوا کے بہاؤ میں رکاوٹ بھی پیدا کرسکتی ہے- اس لیے اپنے لیپ ٹاپ کی صفائی کو یقینی بنائیں اور کسی ماہر کاریگر سے ہی کروائی- ہر دو ماہ کے دوران لیپ ٹاپ کی سروس لازمی کروانی چاہیے- وقتی طور پر آپ یہ صفائی گھر میں موجود ہئیر ڈرائیر سے بھی کرسکتے ہیں-

image


Check and Adjust Settings
کام کے بوجھ کو کم کرنا بھی آپ کے لیپ ٹاپ کر درجہ حرارت کو کم کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے- جیسے کہ اسکرین کی روشنی (brightness) کو کم کریں٬ غیر ضروری یو ایس بی ڈیوائسز منسلک نہ کریں اور غیر ضروری ایپس بھی استعمال نہ کریں- ایسی ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں جس کی مدد سے لیپ ٹاپ کے درجہ حرارت اور پنکھے کی رفتار پر نظر رکھی جاسکے- پاور پلین میں تبدیلی چاہے وہ پاور سیور کا انتخاب ہو یا پھر balanced کا آپ کے لیپ ٹاپ کی کارکردگی میں کمی لاتا ہے اور اس طرح یہ بہت زیادہ گرم نہیں ہوتا-

image


Leave it Idle
ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنے لیپ ٹاپ کو کچھ وقت کے لیے آرام بھی دیجیے- بہت زیادہ بند کھول نہ کریں- اگر آپ نے کوئی ای میل یا کوئی چھوٹا سا کام کرنے کے لیے آن بھی کیا ہے تو اسے تھوڑی دیر کے لیے اب اسے آن ہی رہنے دیجیے-

image

آگر آپ بھی اس حوالے سے کوئی تجاویز رکھتے ہیں تو ضرور تبصرے کی صورت میں قارئین کو ان سے آگاہ کریں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Does your laptop hate you? Growling at you angrily whenever you’re watching your favorite movie or playing a game? If it does then you might not be giving it enough space to cool down. If laptop is running hot, it’s not good for you or your precious gadget.