مائیکرو سافٹ کے نئے سرفیس پرو میں کتنی چیزیں خاص؟

معروف سافٹ ویئر و ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی جانب سے طویل وقت تک چلنے والی بیٹری کے حامل نئے سرفیس پرو فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔
 

image

کمپنی کے مطابق سرفیس پرو میں نصب بیٹری ساڑھے 13 گھنٹے تک اپنی خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے-

مائیکرو سافٹ نے اس سرفیس پرو کے کئی ماڈل متعارف کروائے ہیں اور ہر ماڈل کی قیمت مختلف ہے- تاہم سرفیس پرو کی قیمت کا آغاز 799 ڈالر سے ہوتا ہے-

اس سرفیس پرو میں سیونتھ جنریشن انٹیل پروسیسر نصب ہونے کے علاوہ اس میں ایل ٹی ای سیلولر وائرلیس کنیکٹویٹی کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ یہ سہولت اس سے قبل متعارف کروائے جانے والے کسی سرفیس میں بھی نہیں پائی جاتی-
 

image


اچھوتے اور منفرد ڈیزائن کے حامل اس نئے سرفیس پرو کی اسکرین 12.3 انچ، وزن 1.69 پونڈز، جب کہ اس کی موٹائی محض 8.5 ملی میٹر ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft is launching a new Surface Pro today, and it’s dropping its numbering scheme as a result. While many were expecting a Surface Pro 5, Microsoft’s new tablet / laptop hybrid is simply the Surface Pro from now on. At first glance, the new Surface Pro looks a lot like the old Surface Pro 4, but it’s the inside that counts this time.