جلتا ہوا سرخ کوئلہ ڈال کر پیش کی جانے والی کافی٬ فوائد کیا ہیں؟

انڈونیشیا کا شہر Yogyakarta شاید دنیا کا وہ واحد مقام ہے جہاں ایک خاص کافی پیش کرتے ہوئے اس میں جلتا ہوا سرخ کوئلہ بھی شامل کر دیا جاتا ہے- اس عجیب و غریب کافی کو “Kopi Joss” کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image

بظاہر یہ کافی 1960 میں ایک مقامی اسٹال کے مالک نے ایجاد کی تھی جسے دنیا مسٹر مین کے نام سے جانتی تھی- مسٹرمین کے مطابق اس جلتے ہوئے کوئلے پر مشتمل یہ کافی معدے کی بیماریوں کے علاج کے حوالے سے بہترین ہے-

موجودہ اسٹال آپریٹر ایلکس کا کہنا ہے کہ “ مسٹر مین ایک روز معمول کے مطابق کافی تیار کر رہے تھے کہ ان کی نظر جلتے ہوئے کوئلے پر پڑی جو کہ پانی ابالنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا اور اچانک ان کے دماغ میں ایک خیال آیا“-

“ انہیں معدے کی تکالیف کا سامنا تھا اور انہیں لگا کہ یہ کوئلہ ان کے لیے بہترین ہے- انہوں نے جلتے ہوئے کوئلے کا ایک ٹکڑا اٹھایا اور کافی میں ڈال دیا- اس ٹکڑے نے کام کر دکھایا جس کے بعد مسٹر مین نے بہادر گاہکوں کو بھی یہ کافی فروخت کرنا شروع کردی“-
 

image


ماضی میں مسٹر مین یہ عجیب و غریب کافی صرف ایسے طلبا اور افراد کو پیش کیا کرتے تھے جو اس کے شوقین تھے- تاہم جب لوگوں نے اس کی طبی خصوصیات کے بارے میں سنا تو اکثر لوگوں نے اسے پینا بند کردیا-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

If you’re looking for a new and interesting way to enjoy your daily cup of java, try dumping a lump of hot coal into it. The trick worked for a small coffee stall owner in Indonesia who has become famous for his sizzling charcoal coffee.