آملہ کے قیمتی فوائد

آملہ کو انگریزی زبان میں Gooseberry کہتے ہیں۔آملہ کا درخت درمیانہ سائز کا ہوتا ہے یا پھر چھوٹے سائز کے بھی ہوتے ہیں ۔اس پر سنہری رنگ کے پھول لگتے ہیں اس کی چھال بھیاندر سے سرخ ہوتی ہے جبکہ اس کی لکڑی سخت ہوتی ہے اس پر چھوٹے چھوٹے پتے لگتے ہیں اس کا پھل بیر جتنا ہوتا ہے جو کہ سبز رنگ کا ہوتا ہے۔آملہ کا استعمال کئی دہائیوں سے ہندوستان اور دوسرے ممالک میں طب کے شعبے میں استعمال ہو تا آ رہا ہے اور اب تک اس کا استعمال جاری ہے کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں جن کا ذکر اب کیا جائے گا جو آپ کے لئے یقیناً مفید ثابت ہو گا۔اس پھل میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی کے حصول کے لئے اس پھل کا رس نکالا جاتا ہے لیکن اگر اس کو خشک بھی کر لیا جائے تو بھی اس میں وٹامن سی می مقدار موجود رہتی ہے اس لئے اس کو دونوں طریقوں سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔آملہ کے استعمال سے انسانی صحت برقرار رہتی ہے اور یہ طویل عمری کا سبب بھی بنتا ہے۔آپ اس کو اچار اور مربہ بنا کر بھی استعمال میں لا سکتے ہیں۔وٹامن سی کے علاوہ اس میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا ہے -

طب کے ماہرین کے مطابق یہ پھل سرد اور خشک ہے اور یہ ہمارے دل،بالوں اور انکھوں کے لئے فائدہ مند ہے۔آج بھی آملہ کا تیل ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی پسند کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بالوں کو گھنا ، لمبا اور چمکدار بناتا ہے۔

اس کے علاوہ آملہ کا پھل معدے اور آنتوں کی کئی بیماریوں میں شفا مؤجب بنتا ہے جن میں بھوک کی کمی ،بد ہضمی ،اسہال،پیچش،معدے کی سوزش،آنتوں کی سوزش وغیرہ شامل ہیں۔آملہ کے استعمال سے قبض بھی نہیں ہوتی۔آملہ کو خشک کر کے اس کا سفوف بھی تیا کیا جاتا ہے جو مختلف بیماریوں میں استعمال میں لایا جا تا ہے۔اس کے علاوہ آملہ مردوں میں جریان اور عورتوں میں لیکوریا کے لئے مفید ہے اس کے علاوہ عورتوں کی بچہ دانی کو طاقت فراہم کرتا ہے مردوں کی قوت باہ میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔

آملہ کا استعمال جلد کے لئے بھی مفید رہتا ہے یہ جلد کے داغوں کو خاتمہ کرتا ہے اس کے علاوہ جلد کی جلن میں فائدہ مند ہے۔جلد پر دانوں اور کیل مہاسوں کو کم کرنے میں مدد گار ہے اس کے علاوہ جلد کی جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور جلد کو شاداب اور چمکدار بناتا ہے۔اگر چہرے کو روزانہ آملے کے پانی سے دھویا جائے تو پر رونق اور کیل مہاسوں اور دانوں سے پاک رہتا ہے۔

ٓآنکھوں کے کئی بیماریوں میں آملہ کا استعمال ناگزیز ہے آنکھوں میں جلن،خارش،نظر کی کمزوری میں اس کا سفوف استعمال میں لایا جاتا ہے آملہ کے استعمال سے تمام جملہ امراض میں فائدہ ہوتا ہے۔
آملہ کے استعمال اگر بڑھاپے میں کیا جائے تو یہ صحت اور تندرستی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔آملہ طویل عمری کا سبب بنتا ہے اس کے لئے آپ کو روزانہ ایک آملہ کا استعمال کرنا ہو گا اس کے عالوہ ایسے افراد جن کو چکر آتے ہوں وہ بھی آملہ کا استعمال کریں۔

اگر آپ آملہ کے سفوف میں تھوڑا سا نمک ملا کر دانتوں پر لگائیں تو اس سے آپ کے دانت نہ صرف مضبوظ بلکہ چمکدار بھی ہو جائیں گے۔اس کے مسلسل استعمال سے دانتوں سے خون آنا رک جاتا ہے اور مسوڑوں کو بھی طاقت ور بنا دیتا ہے۔اس کے علاوہ منہ کے زخموں میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ایسے افراد جن میں خون کی کمی ہو وہ اس کا جوس استعمال کریں جس ان میں خون کی مقدار بڑھ جائے گی۔

آملہ کا استعمال زیادہ تر دیسی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے یہ ہمارے نظام تنفس پر بھی اچھا اثر کرتا ہے اس لئے کھانسی میں یہ مفید رہتا ہے اس کے علاوہ سردیوں میں آملہ کا استعمال سردی سے محفوظ رکھتا ہے۔

اس کے استعمال سے ذیابیطس کی سطح نارمل رہتی ہے ۔

آملہ کا استعمال دک کو تقویت دیتا ہے اور دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔اس کے عالوہ ہمارے جسم میں کولیسٹڑول کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس کے استعمال سے دل کادورہ پڑنے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1839672 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More