سانپ کا بوسہ لینے کی کوشش٬ اور پھر سانپ نے بھی--

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو عجیب و غریب یا خطرناک کارناموں کا مظاہرہ کر کے داد وصول کرنا چاہتے ہیں جبکہ دیگر افراد ان سے متاثر ہو کر غیر تربیت یافتہ ہونے کے باوجود خود ہی یہ کارنامے سرانجام دینے کی کوشش کرنے لگتے ہیں-

لیکن ایسی ہی ایک کوشش اس وقت ایک امریکی باشندے کو مہنگی پڑگئی جب اس نے سانپ کو چومنے کی کوشش اور اس نے ڈس لیا-

جی ہاں امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے رون رینلڈ نے سانپ سے کھیلتے ہوئے جب اس کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو سانپ نے اسے ڈس لیا- تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اب رون کی حالت خطرے سے باہر ہے-
 

image

یہ سانپ رون کے پڑوسی چارلز گوف نے ایک روز قبل دیکھا تھا- اور چارلز کے مطابق رون سانپ کا منہ چومنے کا مظاہرہ اس کے سامنے ہی کرنے جارہا تھا کہ اس دوران سانپ نے اس کے منہ پر ہی ڈس لیا-

جس کے بعد رون کو فوری طور پر رون کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر رون کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب خطرے سے باہر ہے-

چارلز کا کہنا ہے کہ “ میرے خیال میں رون نے یہ بہت بڑی بےوقوفی کی ہے اور شاید اسے یہ لگ رہا تھا کہ وہ سانپ ک بوسہ لے گا اور سانپ اسے کچھ بھی نہیں کہے گا- لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

A Florida man was in critical condition after he tried to kiss a rattlesnake but was bitten instead, authorities say. Putnam County Fire Rescue responded to a call in the Bostwick area about the snakebite around 4:30 p.m. ET Tuesday, officials said. The unidentified man was conscious but had to be airlifted to a nearby hospital in critical condition.