پاکستانی ماؤں کے چند دلچسپ رویے اور دھمکیاں

ماں ہمیشہ اپنے بچوں کی نہ صرف بہترین دیکھ بھال کرتی ہے بلکہ انہیں خوش بھی دیکھنا چاہتی ہے- دنیا کا کوئی رشتہ ماں اور بچے کے درمیان قائم رشتے سے زیادہ مضبوط نہیں ہے- لیکن اگر ہم پاکستانی ماؤں کی بات کریں تو ان یہ دنیا بھر سے بالکل مختلف معلوم ہوتی ہیں- یہ اوپر سی جتنی سخت دکھائی دیتی ہیں اندر سے اتنی ہی معصوم ہوتی ہیں- بعض اوقات پاکستانی ماؤں کا اپنے بچوں چاہے وہ کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوگئے ہوں کا ضرورت سے زیادہ دیکھ بھال کرنا بچوں کو پریشان بھی کردیتا ہے- لیکن حقیقت میں یہ ان کی ایک فکر بھی ہوتی ہے جس کا مقصد اپنے بچوں کو زمانے کی نرم گرم ہواؤں سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے-  ہم آپ کے سامنے سے پاکستانی ماؤں کے چند دلچسپ رویے اور دھمکیاں پیش کر رہے ہیں جو کہ حقیقت میں آپ کی فکر اور پیار ہیں- اپنی ماں سے محبت اور احترام سے پیش آئیے اور ان کی خدمت کر کے جتن حاصل کیجیے کیونکہ دنیا میں اس ہستی کا کوئی نعم البدل موجود نہیں-
 

image
نوجوانی کے دنوں میں جب آپ رات گئے گھر واپس لوٹتے ہیں تو اکثر ماں کی جانب سے آپ کو اس طرح کے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے “ کہاں تھے اب تک؟“٬ “ تم سگریٹ پی کر آئے ہو؟“-
 
image
پاکستانی مائیں بیٹے کے سامنے اکثر اپنی بھانجی کی خوبصورتی کی تعریف کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اسے بہو بنانے کی خواہشمند ہوتی ہیں لیکن اگر بیٹا انکار کرے تو پھر اس کی خیر نہیں٬ بنیادی سوال یہ ہوتا ہے کہ “ لڑکی میں کیا برائی ہے وہ بتاؤ؟“-
 
image
پاکستانی ماؤں کو آپ کے بڑھتے ہوئے وزن سے کوئی واسطہ نہیں ہوتے کیونکہ آپ انہیں ہمیشہ کمزور ہی دکھائی دیتے ہیں- اسی لیے ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ آپ ناشتہ میں پورا پراٹھا ختم کریں-
 
image
اگر آپ رات دیر تک گھر سے باہر ہیں اور اندھیرا پھیل چکا ہے تو گھر سے والدہ کا کچھ اس طرح کا دھمکی آمیز فون آتا ہے “ اگر تم آدھے گھنٹے تک گھر واپس نہ پہنچے تو اپنا حشر سوچ لینا“-
 
image
اگر آپ نے صحت کی خرابی کا بہانہ بنا کر والدہ کے ساتھ شاپنگ پر جانے انکار کیا تو پاکستانی ماؤں کے پاس ایک تھپڑ سے صحت ٹھیک کرنے کا ہنر بھی موجود ہے-
 
image
لڑکیوں کے لیے سب سے مشکل مرحلہ گول روٹی بنانے کا ہوتا ہے کیونکہ پاکستانی ماں کے مطابق اگر روٹی گول نہ ہوئی تو رشتہ ملنا بھی مشکل ہوجائے گا-
 
image
پاکستانی مائیں حساب کتاب میں بڑی ماہر ہوتی ہیں اور اشیاﺀ منگوانے کے بعد بچوں سے باقی پیسے واپس لینا نہیں بھولتیں٬ بیٹا بچ کر دکھاؤ اب-
 
image
اگر آپ بدقسمتی سے فون پر بات کرتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ کی حقیقی ماں فون والی ماں کے بارے میں ضرور جاننا چاہتی ہے-
 
image
جب آپ اپنی والدہ کو بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں تو ایک جذباتی جملہ سننے کو ضرور ملتا ہے “ میرے مرنے کے بعد احساس ہوگا تمہیں“ - (اﷲ تعالیٰ ہر بچے پر اس کی ماں کا سایہ سلامت رکھے کیونکہ اس ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے- آمین)-
YOU MAY ALSO LIKE:

Mothers are always make their children happy and take care of them. There is no single relation in the world which is as strong as mothers and children. In boyish and girlish time of your life, you can get irritated by your mother’s extra care or her opinions. So, we came up with the 10 funny facts about Pakistani (Desi) mothers.