پھٹکری کے ایسے جادوئی کمالات جن سے آپ واقف نہیں

عام طور پر پھٹکری پانی صاف کرنے کے لیے یا پھر شیو کروانے کے بعد چہرے پر رگڑ کر جراثیموں سے بچاؤ کے لیے استعمال کی جاتی ہے- لیکن شاید آپ کو اس بات کا ہرگز اندازہ نہیں ہے کہ پھٹکری کتنے جادوئی کمالات کی مالک ہے؟ پھٹکری کئی ایسے طبی مسائل کے حوالے سے آپ کی مددگار ثابت ہوسکتی ہے جن کے آپ ایک طویل عرصے سے شکار چلے آرہے ہیں- پھٹکری مارکیٹ آپ کو باآسانی دستیاب ہوتی اور یہ پاؤڈر کی شکل میں بھی فروخت ہوتی ہے اور ٹکڑوں کی شکل میں بھی-
 

image


کیل مہاسوں اور دانوں سے نجات
چہرے پر کیل مہاسے اور دانے خواتین کے لیے ایک بھیانک خواب کی مانند ہوتے ہیں- لیکن اگر پھٹکری کی مدد حاصل کی جائے تو ان مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے- پھٹکری کو پیس کر پانی میں شامل کرلیں اور اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں- 20 منٹ بعد چہرے کو دھو لیں اور یہ عمل روزانہ کریں- آپ کو حیرت انگیز نتائج دیں گے- تاہم یہ بھی یاد رکھیں ہر جلد ایک جیسی نہیں ہوتی اس لیے اگر پیسٹ لگانے کے بعد کسی قسم کی جلن یا خارش ہو تو فوراً دھو دیں اور دوبارہ اس ٹوٹکے کو استعمال نہ کریں-

ڈھلکی ہوئی جلد
بڑھتی عمر کے ساتھ ڈھلکتی جلد بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ میں اس میں اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے- لیکن یہ مسئلہ بھی پھٹکری کی مدد سے حل کیا جاسکتا ہے- پھٹکری کے پاؤڈر کو پانی میں شامل کر کے 30 منٹ تک چہرے پر لگائیں- اس سے نہ صرف آپ کی جلد میں دوبارہ سختی آجائے گی بلکہ چمکدار بھی ہوجائے گی- اس کے علاوہ آپ عرقِ گلاب اور انڈوں کی سفیدی بھی استعمال کرسکتے ہیں-
 

image


جھریاں
پھٹکری جھریوں سے نجات کے لیے بھی بہترین قرار دی جاتی ہے- پھٹکری کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا گیلا کریں اور آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر رگڑیں- یہ عمل کچھ دیر تک کرتے رہنا ہے- اس کے بعد عرقِ گلاب سے چہرے کو دھو لیں اور moisturizer کا استعمال کریں-

خشکی سے نجات
سر میں موجود خشکی ہماری زندگی کا ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے لیکن اس مسئلے سے بھی پھٹکری باآسانی نجات دلوا سکتی ہے- اپنے شیمپو میں ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کر لیں اور اب اس شیمپو سے سر دھوئیں- آپ خود اپنے بالوں میں ایک بہت بڑی تبدیلی محسوس کریں گے-
 

image


جوؤں سے چھٹکارا
جوؤں بچوں کے سر میں ہوں یا پھر بڑوں کے عذاب بن جاتی ہیں- جوؤں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پانی اور تیل پر مشتمل پھٹکری کا پیسٹ تیار کیجیے- اب اس مکسچر کو سر میں اچھی طرح لگا کر کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیں- جلد ہی آپ کو جوؤں سے چھٹکارا مل جائے گا-

پھٹی ایڑیاں
ہم اکثر اپنی پھٹی ایڑیوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں تاہم پھٹکری اس حوالے سے بھی اپنا جادوئی کمال دکھا سکتی ہے- پھٹکری کو اس وقت تک ایک خالی پیالے میں گرم کریں جب تک کہ وہ پگھل کر فوم نہ بن جائے- اب اس مکسچر کو ٹھنڈا کریں- اب اس میں ناریل کا تیل شامل کریں اور متاثرہ جگہوں پر لگائیں-
 

image


بدبو بھگانے کے لیے
یقیناً یہ سب سے کے لیے نیا ہوگا لیکن یہ حقیقیت ہے کہ پھٹکری کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے اسے بدبو بھگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- پھٹکری کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا گیلا کریں اور اسے متاثر جگہوں پر استعمال کریں- تاہم یہ عمل روزانہ نہیں بلکہ ایک دن چھوڑ کر کرنا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

All of us are familiar with the word ‘phitkari’ (Alum) as it is very well known for water purification and shave treatment, but none of us have any idea about its magical powers. Phitkari can do wonders with skin, face and it is also used for health purposes. In the market it is easily available in powder form or block form.